انگلینڈ کے خلاف جیت پر ارجنٹینا کی ٹیم نے فیفا قوانین کی دھجیاں اڑا دیں
Web Desk
16 July 2026
امریکا میں کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، تاہم اس یادگار فتح کے بعد ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کی ایک متنازع حرکت نے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ میچ ختم ہونے کے فوراً بعد جشن مناتے ہوئے ارجنٹائن کے کھلاڑیوں، جن میں لیسانڈرو مارٹنیز اور جیوانی لو سیلسو نمایاں تھے، نے میدان میں ایک سیاسی تحریر والا بینر لہرایا جس پر ہسپانوی زبان میں لکھا تھا “Las Malvinas son Argentinas” یعنی “فاک لینڈ جزائر ارجنٹائن کی ملکیت ہیں”۔ ارجنٹائن کے مداحوں کی جانب سے بھی اسٹیڈیم میں اسی نوعیت کے بینرز لہرائے گئے۔
ارجنٹائن اور برطانیہ (انگلینڈ) کے درمیان فاک لینڈ جزائر (جنہیں ارجنٹائن میں مالویناس کہا جاتا ہے) پر دہائیوں سے شدید سیاسی اور علاقائی تنازع چل رہا ہے، اور 1982 میں دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر باقاعدہ جنگ بھی ہو چکی ہے۔ فیفا کے اسٹیڈیم کوڈ آف کنڈکٹ اور قوانین کے مطابق کسی بھی قسم کے سیاسی، مذہبی یا نسلی پیغامات، نعرے اور بینرز لہرانے پر سخت پابندی عائد ہے۔ ارجنٹائن کی اس حرکت کے بعد فیفا کی جانب سے ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی اور بھاری جرمانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب ارجنٹائن کی نائب صدر وکٹوریہ ولاروئیل نے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “فاک لینڈ ارجنٹائن کا ہے، وہ اسٹیڈیم میں اس پر پابندی لگا سکتے ہیں لیکن یہ ہمارے خون میں شامل ہے۔”
متعلقہ عنوانات
انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی
22 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ ایشیا ریجن اختتام پذیر
22 August 2026
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر
22 August 2026
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
22 August 2026
مجھ سمیت رضوان اور سعود شکیل سے پرفارم نہیں ہو رہا، کپتان قومی ٹیم کا اعتراف
22 August 2026
فیفا ورلڈ کپ فائنل کے بعد جھگڑا، ارجنٹینا اور سپین کے کھلاڑیوں پر پابندی و جرمانے
22 August 2026
لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
22 August 2026
لیجنڈری فٹ بالر برٹو کارلوس نے اسلام قبول کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں
22 August 2026