عامر خان کی عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری، لنگر بھی تقسیم کیا
Web Desk
5 February 2026
کراچی: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پاکستانی نژاد سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے کلفٹن کے ساحل پر واقع حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری دی۔
عامر خان نے مزار پر چادر چڑھائی، پھول نچھاور کیے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
سابق پروفیشنل باکسر نے مزار کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں سندھ کی ثقافت کی علامت روایتی اجرک بھی پیش کی گئی۔
واضح رہے کہ عامر خان نے اس سے قبل واہگہ بارڈر کا بھی دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج سے محبت، احترام اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اتحاد، حب الوطنی اور قوم کی حفاظت میں پاک فوج کے کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026