LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق یو نائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او قتل کیس: لوئیگی مانجیونی نے امریکی فیڈرل کورٹ میں جرم قبول کر لیا نیویارک: کوئینز بورو ہال میں پاکستان کا یومِ آزادی شاندار انداز میں منایا گیا، کمیونٹی رہنماؤں کو ایوارڈز بھی دیئے گئے انڈونیشیا کے ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ، شدت 7.7 ریکارڈ بھارتی یوم آزادی: مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت، فورسز کی بھاری نفری تعینات یمن کی موکا بندرگاہ پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ، 4 افراد جاں بحق ترکیہ کا امریکہ سے اسرائیل کو غزہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مجبور کرنے کا مطالبہ

ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون

Web Desk

15 August 2026

ریاست ناگالینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک ناگا خاتون نے پاکستانی قوم کو 14 اگست کے یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناگا عوام بھی 14 اگست کو ہی اپنا یومِ آزادی سمجھتے ہیں اور بھارتی حکمرانی کے خلاف اپنی سیاسی و قوم پرستانہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ناگا قوم نے برطانوی راج کے انخلا کے وقت 14 اگست کو ہی اپنی آزادی کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد میں بھارت نے ان کی سرزمین پر اپنا تسلط قائم کر لیا۔ انہوں نے ناگا قوم کی اس جدوجہد کا موازنہ کشمیریوں اور سکھوں کی حقوق و خودارادیت کی تحریکوں سے کرتے ہوئے عالمی برادری اور بالخصوص پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ ناگا عوام کے حقِ خودارادیت کی اخلاقی و سفارتی حمایت کریں۔

اپنے پیغام میں ناگا خاتون نے زور دے کر کہا کہ ناگا قوم اپنی منفرد تاریخ، ثقافت، زبان، جغرافیائی شناخت اور فوج رکھتی ہے، لہٰذا انہیں اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ انہوں نے بھارتی حکمرانی پر سخت تنقید کرتے ہوئے بھارتی پرچم کو جابرانہ قبضے کی علامت قرار دیا اور ویڈیو کے دوران اسے نذرِ آتش کر کے اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ناگا عوام اپنے بنیادی حقوق کے حصول اور خود مختار زندگی گزارنے کے لیے آزادی ملنے تک اپنی کوششیں اور جدوجہد بدستور جاری رکھیں گے۔