غصیلے نوجوانوں کو صحت کے کن مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؟
Web Desk
9 March 2026
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ غصیلے اور جارحانہ رویہ رکھنے والے نوجوانوں کی حیاتیاتی عمر تیزی سے بڑھ سکتی ہے اور انہیں بعد کی زندگی میں صحت سے متعلق مختلف پیچیدگیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
جرنل ہیلتھ سائیکالوجی میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق نوجوانوں میں جارحانہ رویہ حیاتیاتی عمر میں تیزی سے اضافے اور 30 برس کی عمر تک زیادہ باڈی ماس انڈیکس (BMI) سے تعلق رکھتا ہے۔
یہ تحقیق یونیورسٹی آف ورجینیا میں کی گئی جس میں امریکا کے جنوب مشرقی علاقوں کے شہری اور مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 121 مڈل اسکول طلبہ شامل تھے، جن میں 46 لڑکے اور 75 لڑکیاں تھیں۔
محققین نے شرکا کا مشاہدہ 13 برس کی عمر سے جوانی تک کیا۔ اس دوران والدین اور ساتھیوں سے ان کے رویے کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ کون سے نوجوان زیادہ جارحانہ مزاج رکھتے ہیں۔
جب شرکا کی عمر 30 برس ہوئی تو سائنس دانوں نے ان کے حیاتیاتی بڑھاپے کا جائزہ لیا۔ اس مقصد کے لیے بلڈ پریشر، جسم میں سوزش، گلوکوز کی سطح، کولیسٹرول اور مدافعتی نظام کی کارکردگی جیسے اہم طبی پیمانوں کو جانچا گیا۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق کم عمری میں زیادہ غصہ اور جارحیت رکھنے والے افراد میں نہ صرف حیاتیاتی عمر زیادہ تیزی سے بڑھنے کے آثار دیکھے گئے بلکہ ان میں وزن اور صحت کے دیگر مسائل پیدا ہونے کا خطرہ بھی زیادہ پایا گیا۔
متعلقہ عنوانات
جنگلاتی آگ کا دھواں، کینسر کی مختلف اقسام کے خطرات میں اضافے کا سبب!
22 April 2026
کانٹیکٹ لینز کے ساتھ نہانا مہنگا پڑ گیا، نوجوان لڑکی بینائی سے محروم
22 April 2026
آن لائن ادویات فروخت کرنے والی دو سے تین ویب سائٹس کو نوٹسز جاری
22 April 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز کا مہلک بیماریوں سے بچاؤ کیلئے صوبہ گیر عوامی مہم چلانے کا فیصلہ
21 April 2026
پی ایم اینڈ ڈی سی کی ہاؤس جاب میں داخلے کیلئے نئی ہدایات جاری
21 April 2026
ڈریپ کا آن لائن ادویات کی غیر قانونی فروخت اور تشہیر پر سخت ایکشن، ویب سائٹس بلاک کرنے کی درخواست
21 April 2026
جسم میں آئرن کی کمی کسی دماغی بیماری کے خطرات کا سبب ہو سکتی ہے؟
20 April 2026
آنتوں میں موجود بیکٹیریا کا خطرناک بیماری کے لوٹنے سے تعلق کا انکشاف!
20 April 2026