آبنائے ہرمز کی بحالی : پاسدارانِ انقلاب کی جہازوں کے لیے نئی شرائط
Web Desk
17 April 2026
ایران نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم پاسدارانِ انقلاب نے اس اہم بحری گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کے لیے نئی شرائط عائد کر دی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد امریکی صدر نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا، لیکن اس کے ساتھ ہی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں سخت قواعد و ضوابط بھی جاری کیے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری ہدایات میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر بحری جہاز کو پیشگی اجازت لینا ہوگی، بصورت دیگر اسے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف سویلین تجارتی جہازوں کو مخصوص راستوں کے ذریعے گزرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ فوجی جہازوں کے داخلے پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔
پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی فوجی جہاز کی جانب سے آبنائے ہرمز میں داخلے کی کوشش کو جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا اور اس پر سخت ردعمل دیا جائے گا۔
ان اقدامات کو لبنان میں جنگ بندی کے بعد امن برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ایرانی حکومت پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ تمام جہازوں کو مقررہ آبی راستوں پر سفر اور ایرانی فورسز سے اجازت لینا لازم ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
6 June 2026
وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان
6 June 2026
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع
6 June 2026
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
6 June 2026
ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ
6 June 2026
ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی
6 June 2026
امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی
6 June 2026
بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر
5 June 2026