امریکا نے روسی تیل کی خرید و فروخت پر پابندیاں مزید ایک مہینے کیلئے ہٹا دیں
Web Desk
18 April 2026
امریکہ نے عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے روسی تیل کی خرید و فروخت پر عائد پابندیوں میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق اب 16 مئی تک روس سے تیل کی خریداری بغیر کسی نئی پابندی کے کی جا سکے گی۔
اس نرمی کے لیے ایک اہم شرط یہ رکھی گئی ہے کہ یہ استثنیٰ صرف اس تیل پر لاگو ہوگا جو پہلے سے آئل ٹینکرز پر لدا ہوا اور سمندر میں موجود ہو۔ واشنگٹن کا یہ فیصلہ حالیہ علاقائی تنازعات کے باعث عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں ہونے والی کمی اور قیمتوں میں اضافے کو روکنے کی ایک کوشش ہے۔ تاہم، لائسنس میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران، کیوبا اور شمالی کوریا پر عائد پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ایک طرف امریکہ کی جانب سے روسی تیل کے لیے رعایت اور دوسری جانب ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) کو تجارتی جہازوں کے لیے مکمل طور پر کھولنے کے اعلان نے عالمی مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026