صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد
Web Desk
18 April 2026
پاکستان بھر میں آج عالمی یومِ ورثہ (World Heritage Day) منایا جا رہا ہے، اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی پیغامات میں پاکستان کی قدیم تہذیبوں اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے ان کی بحالی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں پاکستان کو قدیم ترین تہذیبوں کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنگی دور سے لے کر مہر گڑھ، موہن جو داڑو اور مغلیہ عہد تک ہمارا تاریخی تسلسل ہماری قومی شناخت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے خاص طور پر گندھارا تہذیب اور بدھ مت کے فن پاروں کی عالمی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ ورثہ نہ صرف ہماری تاریخ ہے بلکہ سیاحت کے ذریعے معیشت اور روزگار کے فروغ کا بھی اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی ثقافت کے تحفظ میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے مشترکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ انہوں نے ثقافتی مقامات کی حفاظت کرنے والے ماہرین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان تاریخی مقامات کو یونیسکو کی عالمی فہرستوں میں شامل کرانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ وزیراعظم نے مزید انکشاف کیا کہ حکومت جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل ثقافتی پلیٹ فارمز پر سرمایہ کاری کر رہی ہے تاکہ ورثے کو دستاویزی شکل دے کر محفوظ بنایا جا سکے اور ثقافتی سفارت کاری کو فروغ دیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بلوچستان کے عوام کا امن، خوشحالی اور فلاح ریاستی کوششوں کا مرکز ہے: فیلڈ مارشل
5 September 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ کی ایران کے 3 آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کی تصدیق
5 September 2026
نئے صوبوں کا معاملہ محاذ آرائی نہیں، مشاورت سے حل ہونا چاہیے: چودھری شجاعت
5 September 2026
یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ
5 September 2026
امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر
5 September 2026
زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس، فلک جاوید کی ضمانت منظور
5 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں
5 September 2026
کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی
5 September 2026