LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سٹار لنک صارفین کی جاسوسی کا انکشاف، اسرائیلی ایڈ ٹیک کمپنی پر سنگین الزامات امارات میں مصنوعی ذہانت اور جدید فضائی ٹرانسپورٹ کے نئے منصوبوں پر بڑی پیشرفت حوثی ملیشیا کو شکست دینے کیلئے عالمی اتحاد تشکیل دینے کی ضرورت ہے، سعودی عرب سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، تہران میں ہونے والی بات چیت کے نکات کا جائزہ لیا گیا اسرائیل میں انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری اردن میں یمن کا مسافر طیارہ طوفان میں پھنس گیا، ژالہ باری سے شیشے ٹوٹ گئے ترکیہ کی پارلیمانی خارجہ امور کمیٹی نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی امریکی صدر نے ایران سے مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا ایران کی شرکت کے بغیر خلیج فارس میں پائیدار سلامتی ناممکن ہے: عمان تیسرا روس افریقہ سربراہی اجلاس آج شروع ہوگا، پوتن سمیت متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے گوگل اور یوٹیوب کا بچوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کیلئے لاکھوں ڈالرز کا منصوبہ جنوبی وزیرستان میں افغانستان کی دراندازی، شہری آبادی پر گولا گرنے سے ایک جاں بحق، 5 زخمی امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیاں عالمی توانائی کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں: ایرانی صدر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، ٹیپو عثمان مجتبیٰ خامنہ ای کا آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھنے اور جنگی شرائط پر عملدرآمد پر زور

قومی انسدادِ پولیو مہم کے ابتدائی 3 روز میں 3 کروڑ 95 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن مکمل؛ مہم چوتھے روز بھی کامیابی سے جاری

Web Desk

16 April 2026

اسلام آباد: سال 2026 کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم ملک بھر میں چوتھے روز بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (EOC) کے مطابق، اس مہم کے تحت 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے والے قطرے پلا رہے ہیں۔ اس مہم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے تاکہ سرحد کے آر پار وائرس کی منتقلی کو روکا جا سکے۔ اس کے علاوہ بچوں کی قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے انہیں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

ابتدائی تین دنوں کے اعداد و شمار انتہائی حوصلہ افزا ہیں، جن کے مطابق ملک بھر میں اب تک 3 کروڑ 95 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے۔ پنجاب 2 کروڑ 9 لاکھ بچوں کے ساتھ سرِفہرست ہے، جبکہ سندھ میں 88 لاکھ اور خیبر پختونخوا میں 62 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ نیشنل ای او سی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ مہم 13 سے 19 اپریل تک بلا تعطل جاری رہے گی تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔