ایران، امریکا اختلافات برقرار، جنگ بندی میں توسیع اور ابتدائی ڈیل کی امید
Web Desk
17 April 2026
ایران کے سینئر عہدیدار نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکا کے ساتھ اہم اختلافات بدستور موجود ہیں، خصوصاً جوہری معاملات اور بامعنی مذاکرات کی ضرورت جیسے حساس نکات پر دونوں ممالک کے درمیان فاصلے برقرار ہیں۔
عہدیدار کے مطابق آبنائے ہرمز کی بحالی اور اسے کھولنے کا فیصلہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی شرائط پر عملدرآمد سے مشروط رکھا گیا ہے، جس کے لیے دونوں فریقین کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں جنگ بندی میں توسیع کے ساتھ ایک ابتدائی معاہدہ بھی ممکن ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔
ان کے بقول یہ ابتدائی معاہدہ پابندیوں میں نرمی اور جنگی نقصانات کے ازالے کے لیے بات چیت کی راہ ہموار کر سکتا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کم ہونے کی توقع ہے۔
سینئر ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر ایران کے مطالبات تسلیم کیے جاتے ہیں تو وہ عالمی سطح پر اپنے جوہری پروگرام کی پرامن حیثیت کے حوالے سے یقین دہانی کرانے کے لیے تیار ہے۔
متعلقہ عنوانات
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
6 June 2026
وزیراعظم کی قیادت میں پاک چین معاشی تعاون نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے، ملک احمد خان
6 June 2026
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات 2026؛ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، پولنگ کا سامان پرزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کرنے کا عمل شروع
6 June 2026
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
6 June 2026
ٹرمپ کی چیف آف سٹاف سوزی وائلز کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ
6 June 2026
ایرانی سپریم لیڈر نے 2 ہزار سے زائد قیدیوں کی سزا معاف کر دی
6 June 2026
امریکا نے کویت کو انسداد ڈرون، متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دیدی
6 June 2026
بجٹ تاخیر اور معاشی بحران، حکومت پر دباؤ بڑھ گیا: اسد قیصر
5 June 2026