میؤ ہسپتال لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ
Web Desk
16 April 2026
لاہور: میؤ ہسپتال لاہور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) ڈاکٹر عبدالمدبر نے شہر میں منکی پاکس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال اب تک اس بیماری کے 32 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمدبر کے مطابق، اس وقت میؤ ہسپتال میں 6 مریض زیرِ علاج ہیں، جبکہ لاہور اور اس کے گرد و نواح سے بھی نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ متاثرہ مریضوں میں سے کسی نے بھی حال ہی میں بیرونِ ملک سفر نہیں کیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وائرس اب مقامی سطح پر پھیل رہا ہے۔
ایم ایس میؤ ہسپتال نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ منکی پاکس ہر عمر کے افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کسی شخص کو تیز بخار، جسم پر سرخ دھبے یا خارش جیسی علامات محسوس ہوں، تو وہ اسے عام الرجی نہ سمجھیں بلکہ فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کریں۔ اگرچہ منکی پاکس کی کوئی مخصوص دوا یا ویکسین عام دستیاب نہیں، تاہم طبی نگہداشت کے ذریعے زیادہ تر مریض 14 دن کے اندر صحت یاب ہو جاتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026