LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ سبکدوش، ترکیہ میں نئی سفارتی ذمہ داری سنبھالیں گی پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل مزید مہنگا وزیراعظم شہباز شریف کا ملک گیر سادگی و کفایت شعاری مہم کا اعلان حوثیوں کا سعودی عرب پر ڈرون حملہ، ایک شہری جاں بحق، پاکستانی سمیت 2 زخمی قیصر احمد شیخ کی نٹالی بیکر سے ملاقات، پاک امریکا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر زور امریکی ایوان نمائندگان نے ایران اور روس پر پابندیوں کا بل منظور کرلیا عراقچی کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال دفتر خارجہ میں دستاویزات کی تصدیق کی رپورٹ، ڈی جی آڈٹ عہدے سے ہٹا دیئے گئے ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم چین کے ساتھ مذاکرات کامیاب، آج کے فیصلے خطے کے مستقبل کا تعین کرینگے: عراقچی نئی کفایت شعاری مہم، سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، خریداری پر پابندی پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو حراست میں لے لیا گیا پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا: وزیراعلیٰ مریم نواز تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب، لانگ مارچ پر مشاورت ہو گی اقوام متحدہ کی تحقیقات، ایران میں امریکی حملوں پر جنگی جرائم کے شواہد کا دعویٰ کردیا

ملک گیر انسدادِ پولیو مہم پانچویں روز بھی جاری، چار دنوں میں 4 کروڑ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

Web Desk

17 April 2026

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (EOC) کے مطابق سال 2026 کی دوسری قومی انسدادِ پولیو مہم اپنے پانچویں روز میں داخل ہو گئی ہے، جس کے دوران ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ اس مہم کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے تاکہ سرحد کے دونوں اطراف وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

مہم کے پہلے چار دنوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 28 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جا چکی ہے۔ صوبائی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 25 لاکھ، سندھ میں 96 لاکھ 93 ہزار، خیبر پختونخوا میں 68 لاکھ 33 ہزار اور بلوچستان میں 24 لاکھ 6 ہزار سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی لاکھوں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے ہیں۔

اس مہم میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ بچوں کی قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے انہیں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جا رہی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق یہ مہم 19 اپریل تک بلا تعطل جاری رہے گی تاکہ ملک کے ہر حصے میں پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں تک رسائی حاصل کی جا سکے۔