پلاسٹک سرجنز کی 30ویں بین الاقوامی کانفرنس، طبی تحقیق اور تعلیم میں اہم پیش رفت
Web Desk
16 April 2026
اسلام آباد: پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجنز کے زیرِ اہتمام 30ویں سالانہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں طب کے شعبے میں تحقیق، تعلیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی کے فروغ کو کلیدی اہمیت دی گئی۔ اس سہ روزہ علمی میلے میں 12 بین الاقوامی ماہرین سمیت ملک بھر سے 400 سے زائد مندوبین اور ممتاز تدریسی اداروں کے سرجنز نے شرکت کی۔ کانفرنس کا بنیادی محور سائنسی مباحثے، نیٹ ورکنگ سیشنز اور جراحت کے شعبے میں ہونی والی عالمی تبدیلیاں تھیں۔
کانفرنس کی خاص بات نان انویسو جمالیاتی طریقہ کار (Non-Invasive Aesthetic Procedures) اور جدید طبی آلات پر خصوصی سیشنز تھے، جن میں ماہرین نے لائیو ڈیمانسٹریشنز کے ذریعے شرکاء کو نئی تکنیکوں سے روشناس کرایا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی جانب سے صحت کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کی بدولت پاکستان میں طبی تحقیق کو نئی جہت ملی ہے، جس سے ملک کا ہیلتھ کیئر سیکٹر عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا رہا ہے۔
کانفرنس کے اختتام پر شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس طرح کے بین الاقوامی پلیٹ فارمز سے نہ صرف مقامی سرجنز کی مہارتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ پاکستان میں سیاحتِ طب (Medical Tourism) کو بھی فروغ ملتا ہے۔ ماہرین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر پاکستان پلاسٹک اور ری کنسٹرکٹو سرجری کے شعبے میں خطے کا مرکز بن سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ادویات کنٹینرز روکنے کی خبر پر محسن نقوی کا نوٹس، فوری ریلیز کا حکم
17 September 2026
پمز ہسپتال کی آتشزدگی میں زندہ بچ جانے والی نومولود بچی انتقال کر گئی
17 September 2026
جی ایل پی-1 ادویات استعمال کرنے والوں میں نایاب بیماری کا انکشاف
17 September 2026
خیبر پختونخوا صحت پروگرام میں سی سیکشن کی شرح 47 فیصد سے تجاوز کرگئی
17 September 2026
وزیراعظم کی 3 ماہ میں پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی سمیت نظام بہتر کرنے کی ہدایت
16 September 2026
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026