ایلون مسک کا وینزویلا کے عوام کیلئے انٹرنیٹ فراہمی بارے بڑا اعلان
Web Desk
5 January 2026
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک وینزویلا کے عوام کو 3 فروری تک مفت براڈبینڈ انٹرنیٹ فراہم کرے گی، تاکہ ملک میں جاری بحران کے دوران رابطہ اور مواصلاتی نظام بحال رکھا جا سکے۔
ایلون مسک نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا، جہاں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام وینزویلا کے عوام کی حمایت اور معلومات تک ان کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
یہ اعلان 3 جنوری کو امریکا کی جانب سے وینزویلا میں فوجی آپریشن کے بعد سامنے آیا، جس کے دوران صدر نکولس مادورو اور خاتونِ اول سیلیا فلوریس کو حراست میں لینے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
اسٹارلنک نیٹ ورک کم بلندی پر گردش کرنے والے سیٹلائٹس (لو ارتھ آربٹ) کے ذریعے کام کرتا ہے اور سیاسی و سکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے دوران انٹرنیٹ سروس برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق بحران کے دوران مواصلاتی سہولیات کی دستیابی عوام، صحافیوں اور امدادی اداروں کے لیے نہایت اہم ہوتی ہے، اور اسٹارلنک کی یہ سہولت معلومات تک رسائی اور رابطے کو ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026