LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز واقعہ: لاپرواہی ثابت ہوئی تو کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا، وفاقی وزیر صحت پمز ہسپتال میں زیادہ بچوں کی اموات دم گھٹنے سے ہوئیں: طارق فضل چودھری سعودی کابینہ کا آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ

بیماری کی چھٹی لینے پر منیجر نے ملازم سے لائیو لوکیشن مانگ لی

Web Desk

3 January 2026

نئی دہلی: بھارت میں ایک نجی کمپنی کے منیجر کی جانب سے بیمار ورکر سے چھٹی لینے کے بدلے لائیو لوکیشن مانگنے کا انوکھا اور متنازع واقعہ سامنے آ گیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ ملازم نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اس نے سر میں شدید درد کے باعث دفتر سے چھٹی کی درخواست کی، تاہم منیجر نے چھٹی دینے کے بجائے اس سے لائیو لوکیشن بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔ ملازم کا کہنا ہے کہ اس نے منیجر سے سوال کیا کہ لائیو لوکیشن کیوں درکار ہے، لیکن اس کے باوجود منیجر اپنے مؤقف پر قائم رہا۔

ملازم کی جانب سے واقعہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے منیجر کے رویے کو غیر پیشہ ورانہ اور ذاتی حدود میں مداخلت قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ متعدد صارفین نے کمپنی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے منیجر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور اسے عہدے سے ہٹایا جائے۔

سوشل میڈیا پر تبصروں میں کہا گیا کہ بیماری کی صورت میں ملازم سے لائیو لوکیشن طلب کرنا اعتماد کی کمی اور کام کی جگہ پر منفی ماحول کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ ایسے رویے سے ملازمین کی ذہنی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔

یہ واقعہ بھارت میں کام کی جگہ پر ملازمین کے حقوق، پرائیویسی اور منیجمنٹ کے رویے سے متعلق ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے۔