برازیل: نارنجی مینڈک کی نئی قسم دریافت
Web Desk
2 January 2026
سائنس دانوں نے برازیل میں نارنجی رنگ کے ایک نہایت چھوٹے مینڈک کی نئی قسم دریافت کی ہے جو اپنے انتہائی مختصر سائز کے باعث پینسل کی نوک پر باآسانی سما سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق اس مینڈک کا سائز 14 ملی میٹر سے بھی کم ہے اور یہ برازیل کے پہاڑی سلسلے سیرا ڈو کوئریری میں واقع کلاؤڈ فاریسٹ میں پایا گیا ہے۔ ماہرین نے اس نئی قسم کا نام برازیل کے صدر کے نام پر ’بریکیسفیلس لیولائی‘ رکھا ہے۔
کلاؤڈ فاریسٹس عام طور پر سطح سمندر سے 1000 سے 2500 میٹر کی بلندی پر موجود ہوتے ہیں، جہاں پورا سال بادلوں کی ایک تہہ چھائی رہتی ہے اور نمی کا تناسب زیادہ ہوتا ہے، جو نایاب جانداروں کے لیے موزوں ماحول فراہم کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اب تک دنیا میں تقریباً 20 لاکھ جانوروں کی اقسام دریافت کی جا چکی ہیں، جبکہ ماہرین کے اندازے کے مطابق زمین پر تقریباً 80 لاکھ جانوروں کی اقسام موجود ہیں۔ اس طرح تقریباً 60 لاکھ اقسام کی دریافت ابھی باقی ہے، جو حیاتیاتی تنوع کی وسعت کو ظاہر کرتی ہے
متعلقہ عنوانات
3 ہزار 400 بوسوں کے نشان والی منفرد گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل، مالک کو جرمانہ
26 August 2026
پیرو: قدیم اہرام کے قریب سے قدیم انسان کا ڈھانچہ دریافت
25 August 2026
پولینڈ: جعلی پیزا آرڈر دیکر کمپنیوں کو مالی نقصان پہنچانے والا نوجوان گرفتار
25 August 2026
جرمنی: 65 ویں فنگر ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد، 150 افراد کی شرکت
25 August 2026
خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں
24 August 2026
اپنی شادی کی تقریب روک کر ڈاکٹر کی کیٹرنگ ورکر کو طبی امداد دینے کی ویڈیو وائرل
24 August 2026
کینسر میں مبتلا سانپ کا انسانوں والی جدید تکنیک سے علاج، دنیا کا پہلا کیس
23 August 2026
جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی، رسومات جڑواں پادریوں نے ادا کیں
23 August 2026