اٹلی: 30 برس میں پہلی بار بچے کی پیدائش
Web Desk
31 December 2025
پیگلیارا ڈی مارسی نامی یہ گاؤں گِری فالکو کی پہاڑی کی ڈھلان پر واقع ہے۔ گزشتہ متعدد برسوں میں یہ جگہ کئی لوگ چھوڑ کر جا چکے ہیں اور اس گاؤں کی آبادی بتدریج گرتی رہی ہے۔
آج کی تاریخ میں اس کی تنگ گلیوں میں بلیاں مزے سے گھومتی ہیں، گھروں میں بلا جھجھک داخل ہوجاتی ہیں اور پہاڑ پر بنی پتھریلی دیواروں پر آرام کرتی رہتی ہیں۔
رواں برس مارچ میں 30 سال میں پہلی بار گاؤں نے بچے کی پیدائش کی خوشیاں منائیں جس سے برسوں سے موجود سناٹا ٹوٹ گیا۔
لارا بُسی ٹرابکو اس گاؤں میں تین دہائیوں میں پیدا ہونے والی پہلی بچی ہے۔ چونکہ اس گاؤں میں برسوں سے کوئی ولادت نہیں ہوئی اس لیے لارا نے جلد ہی سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔
بچی کی ماں نے بتایا کہ وہ لوگ جن کو اس گاؤں کا علم نہیں تھا اب صرف لارا کی وجہ یہاں پر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف نو ماہ کی عمر میں ان کی بیٹی کافی مشہور ہوگئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
3 ہزار 400 بوسوں کے نشان والی منفرد گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل، مالک کو جرمانہ
26 August 2026
پیرو: قدیم اہرام کے قریب سے قدیم انسان کا ڈھانچہ دریافت
25 August 2026
پولینڈ: جعلی پیزا آرڈر دیکر کمپنیوں کو مالی نقصان پہنچانے والا نوجوان گرفتار
25 August 2026
جرمنی: 65 ویں فنگر ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد، 150 افراد کی شرکت
25 August 2026
خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں
24 August 2026
اپنی شادی کی تقریب روک کر ڈاکٹر کی کیٹرنگ ورکر کو طبی امداد دینے کی ویڈیو وائرل
24 August 2026
کینسر میں مبتلا سانپ کا انسانوں والی جدید تکنیک سے علاج، دنیا کا پہلا کیس
23 August 2026
جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی، رسومات جڑواں پادریوں نے ادا کیں
23 August 2026