خوراک کی تلاش میں ڈولفن مچھلیوں کی گوادر واپسی
Web Desk
29 December 2025
موسمی سمندری مظہر کے باعث گوادر کے ساحلی پانی غیر معمولی طور پر سبز رنگ اختیار کر گئے ہیں، تاہم اس کے باوجود سمندر میں آبی حیات بدستور وافر مقدار میں موجود ہے۔ بندرگاہی شہر کی مغربی خلیج میں بوٹل نوز ڈولفنز کے جھنڈ دیکھے گئے ہیں، جسے ماہرین نے سمندری ماحول کی صحت مند حالت کی علامت قرار دیا ہے۔
ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کے مطابق یہ کیفیت نوکٹیلوکا بلوم کے باعث پیدا ہوئی ہے، جو موسمِ سرما میں رونما ہونے والا ایک قدرتی سمندری عمل ہے۔ اس بلوم کے نتیجے میں کراچی سے جیوانی تک ساحلی علاقوں میں سمندری پانی بڑے پیمانے پر سبز رنگ اختیار کر گیا ہے، جبکہ اس کے اثرات ایران کے ساحلی پانیوں تک بھی پھیل چکے ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف کے بیان کے مطابق گوادر اور اس کے اطراف میں سمندری پانی کا گہرا سبز رنگ اگرچہ غیر معمولی دکھائی دیتا ہے، تاہم یہ عموماً غیر زہریلا ہوتا ہے اور بیشتر صورتوں میں آبی حیات کی افزائش کا سبب بنتا ہے۔
مقامی ماہی گیر امیر داد خان نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں بلوچستان کے ساحل کے ساتھ جھینگوں کے شکار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور جھینگے معمول سے بڑے سائز کے ہیں، جو سمندری حالات کے مستحکم ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔
بلوچستان کے ڈائریکٹر میرین فشریز احمد ندیم نے گوادر کی مغربی خلیج میں ڈولفنز کی بڑی تعداد دیکھے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمندری ماحولیاتی نظام کے متوازن ہونے کا ثبوت ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تکنیکی مشیر محمد معظم خان کے مطابق سمندر میں رنگ کی ایسی تبدیلیاں عموماً نقصان دہ نہیں ہوتیں اور نوکٹیلوکا بلوم صرف انتہائی صورتوں میں آبی حیات کی اموات کا باعث بنتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس کیفیت کو بلوچی زبان میں مقامی طور پر بد آب کہا جاتا ہے، جو بحیرۂ عرب میں وقفے وقفے سے ظاہر ہوتی رہتی ہے اور موسمِ سرما میں اس کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ماہی گیری کی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور ماہی گیر بلا تعطل اپنا روزگار حاصل کر رہے ہیں۔
محمد معظم خان کا کہنا تھا کہ گوادر کی مغربی خلیج میں بوٹل نوز ڈولفنز کی موجودگی اس بات کی واضح علامت ہے کہ سمندر کے سبز ہونے کی یہ کیفیت علاقے کے سمندری حیاتیاتی تنوع پر منفی اثر نہیں ڈال رہی۔
متعلقہ عنوانات
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے جوڑے کا منفرد گھر مرکزِ توجہ
6 July 2026
اٹلی: طالب علموں نے دنیا کا سب سے بڑا کاغذی جہاز تیار کرلیا
6 July 2026
ڈزنی لینڈ: 70 سال میں ایک ارب مہمانوں کا تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا
6 July 2026
زرافے بھی بنیادی ریاضی سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تحقین میں انکشاف
4 July 2026
کاکروچ کے لیے ڈائیونگ سُوٹ تیار
4 July 2026
چوری کی انوکھی واردات، 13 کلومیٹر طویل ہائی ٹینشن بجلی کی تاریں غائب
4 July 2026
انڈونیشیا؛ بار بار چوری سے تنگ مالک مکان نے ملزمان کو پکڑ کر ٹیپ میں لپیٹ دیا
3 July 2026