LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے ریڈ زون کے اداروں میں 21 اپریل کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ : نوٹیفکیشن جاری ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی

سانس لینے میں دشواری، چھٹی مانگنے پر باس نے ملازم کو کیا کہا؟

Web Desk

28 December 2025

بھارت میں ایک سوشل میڈیا صارف نے کام کی جگہ پر غیر انسانی رویے سے متعلق واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شدید صحت کے مسائل کے باوجود اس کی باس نے چھٹی یا کسی بھی قسم کا ریلیف دینے سے انکار کر دیا۔

صارف کے مطابق دفاتر میں بیماری کی بنیاد پر چھٹی لینا ایک معمول کی بات سمجھی جاتی ہے، خاص طور پر جب مسئلہ سنگین ہو، تاہم اسے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا، اس کے باوجود کام کی ڈیڈ لائن کو ترجیح دی گئی۔

متاثرہ صارف نے بتایا کہ وہ سانس نہیں لے پا رہا تھا اور دفتر بند ہونے میں صرف پانچ منٹ باقی تھے، اسی دوران ایک ساتھی آیا اور کہا کہ ڈیڈ لائن مکمل کرنا ضروری ہے۔ صارف کا کہنا تھا کہ اس نے کولیگ کو اپنی حالت سے آگاہ کرتے ہوئے ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پر زور دیا، مگر اس کی بات نظر انداز کر دی گئی اور اسے باس سے بات کرنے کا کہا گیا۔

صارف کے مطابق جب اس نے باس کو اپنی حالت بتائی تو جواب ملا کہ وقت کم ہے، کچھ دیر آرام کرو اور کام اگلی صبح مکمل کر لینا۔

واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے صارف نے کہا کہ بعض اوقات باسز یہ بھول جاتے ہیں کہ دفتر میں کام کرنے والے لوگ بھی انسان ہوتے ہیں، مشینیں نہیں۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بعد کام کی جگہ پر ذہنی دباؤ اور ملازمین کی صحت سے متعلق رویوں پر بحث شروع ہو گئی ہے۔