LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیٹو چیف نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگشپ پراجیکٹ ہے، کوتائی برداشت نہیں کرونگی: مریم نواز الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان ڈونلڈ ٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی فیفا ورلڈکپ2026 : کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: تلاش کے لیے بحری و فضائی آپریشن تیز، کراچی میں ایئرلائن کے دفاتر سیل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا 85 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا، جھکیں گے نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ پاسداران انقلاب کا امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان امریکا کے ایران پر حملہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری امریکہ: ہیوسٹن میں امیگریشن حکام کی فائرنگ، گاڑی افسر پر چڑھانے کی کوشش کرنے والا ملزم ہلاک

بھارت نے اپنی سب سے بھاری سیٹلائٹ لانچ کردی

Web Desk

27 December 2025

بھارت کی خلائی ایجنسی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اپنی تاریخ کی سب سے بھاری سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دی۔ اسرو کے مطابق یہ بھارتی سرزمین سے خلا میں بھیجا جانے والا سب سے بھاری پے لوڈ ہے۔

LVM3-M6 راکٹ کے ذریعے امریکی ساختہ AST SpaceMobile کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو زمین کے لو ارتھ آربٹ میں پہنچایا گیا۔ سیٹلائٹ کا وزن 6 ہزار 100 کلوگرام ہے، جو اس لانچ کو بھارت کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتا ہے۔

اسرو کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب لانچ بھارت کے کم لاگت خلائی پروگرام کو مزید فروغ دے گا، جس کے تحت مستقبل میں بغیر کریو مداری مشن اور انسانی خلائی پرواز کے منصوبے شامل ہیں۔ بھارت تیزی سے بڑھتے ہوئے تجارتی سیٹلائٹ کاروبار میں بھی نمایاں حصہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کیونکہ فون، انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی کمپنیاں جدید اور وسیع نیٹ ورک کی تلاش میں ہیں۔

بھارتی حکام کے مطابق بھارت 2027 میں پہلی انسانی خلائی پرواز سے قبل ایک بغیر کریو مداری مشن لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ وزیراعظم نریندر مودی 2040 تک چاند پر خلاباز بھیجنے کے منصوبے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں اسرو نے CMS-03 مواصلاتی سیٹلائٹ بھی لانچ کیا تھا، جس کا وزن تقریباً 4 ہزار 410 کلوگرام تھا۔