امریکا کا دوسرا بڑا جیک پاٹ، ایک شخص نے 1.8 ارب ڈالر جیت لیے
Web Desk
26 December 2025
امریکی ریاست آرکنساس میں ایک خوش نصیب شخص نے پاوربال لاٹری کا 1.8 ارب ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا، جو امریکا کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا لاٹری انعام ہے۔
پاوربال انتظامیہ کے مطابق حتمی ٹکٹ فروخت کے بعد جیک پاٹ کی رقم 1.817 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جو رواں برس کا سب سے بڑا پاوربال انعام بھی ہے۔ فاتح کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ پوری رقم 30 سالہ اقساط میں وصول کرے یا ٹیکس سے قبل 834.9 ملین ڈالر کی ایک بار نقد رقم لے۔
پاوربال کے مطابق جیک پاٹ جیتنے کے امکانات 29 کروڑ 22 لاکھ میں ایک ہوتے ہیں۔ تاریخ کا سب سے بڑا لاٹری انعام 2.04 ارب ڈالر تھا، جو 2022 میں کیلیفورنیا میں جیتا گیا تھا۔
اس بار قرعہ اندازی کے جیتنے والے نمبرز 4، 25، 31، 52 اور 59 تھے، جبکہ پاوربال نمبر 19 تھا۔ پاوربال کا آغاز 1992 میں ہوا تھا، جبکہ کرسمس کے دن اب تک چار مرتبہ جیک پاٹ نکل چکا ہے۔
متعلقہ عنوانات
مسجد کے باہر بھیک مانگنے والی بزرگ خاتون کے گھر سے لاکھوں روپے برآمد
27 August 2026
جاپانی وزیر اعظم کاکروچ کے مرنے پر اداس ہو گئیں
26 August 2026
3 ہزار 400 بوسوں کے نشان والی منفرد گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل، مالک کو جرمانہ
26 August 2026
پیرو: قدیم اہرام کے قریب سے قدیم انسان کا ڈھانچہ دریافت
25 August 2026
پولینڈ: جعلی پیزا آرڈر دیکر کمپنیوں کو مالی نقصان پہنچانے والا نوجوان گرفتار
25 August 2026
جرمنی: 65 ویں فنگر ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد، 150 افراد کی شرکت
25 August 2026
خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں
24 August 2026
اپنی شادی کی تقریب روک کر ڈاکٹر کی کیٹرنگ ورکر کو طبی امداد دینے کی ویڈیو وائرل
24 August 2026