LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیٹو چیف نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ فلیگشپ پراجیکٹ ہے، کوتائی برداشت نہیں کرونگی: مریم نواز الیکشن کمیشن نے ٹی ایل پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس پر فیصلہ محفوظ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان ڈونلڈ ٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی فیفا ورلڈکپ2026 : کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ٹو ایئرویز طیارہ حادثہ: تلاش کے لیے بحری و فضائی آپریشن تیز، کراچی میں ایئرلائن کے دفاتر سیل وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات، انسداد منشیات اور پولیس ٹریننگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق پاسداران انقلاب کا 85 امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ غنڈہ گردی اور بھتہ خوری کا دور ختم ہو چکا، جھکیں گے نہیں: سپیکر ایرانی پارلیمنٹ تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ پاسداران انقلاب کا امریکی حملوں کا تباہ کن جواب دینے کا اعلان امریکا کے ایران پر حملہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری امریکہ: ہیوسٹن میں امیگریشن حکام کی فائرنگ، گاڑی افسر پر چڑھانے کی کوشش کرنے والا ملزم ہلاک

کشتی پر موجود پُراسرار فنگرپرنٹ، 2000 سال قدیم معمہ حل ہونے کے قریب

Web Desk

25 December 2025

سائنس دانوں نے ایک نیا فنگر پرنٹ دریافت کیا ہے جس کے مطابق وہ 2000 سال پرانے ایک قدیم سمندری حملے کے معمہ کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

تاریخ دان برسوں سے اس بارے میں مخمصے میں تھے کہ انجان حملہ آوروں کا گروہ کون تھا۔ یہ حملہ آور چار صدی قبلِ مسیح میں ڈنمارک کے ساحل پر موجود جزیرے ایلس میں پھنس گئے تھے۔ کشتی کی باقیات پہلی بار 1880 کی دہائی میں دریافت ہوئی تھیں، لیکن محققین کو یہ سمجھنے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں کہ کشتی پر کون سوار تھا اور حملے کا مقصد کیا تھا۔

سوئیڈن کی لُنڈ یونیورسٹی کے ماہرِ آثارِ قدیمہ مکائیل فاویل کا کہنا تھا کہ یہ سمندری حملہ آور کہاں سے آئے اور جزیرے پر حملہ کیوں کیا، یہ ایک عرصے سے معمہ رہا ہے۔

ماہرین اب پُرامید ہیں کہ نئے دریافت شدہ فنگر پرنٹ کے تجزیے سے حملہ آوروں کی اصل شناخت اور ان کے مقاصد کے بارے میں حقائق سامنے آئیں گے۔