مریم نواز آج ہانگ کانگ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گی
Web Desk
29 November 2026
ایشیا میں پہلی بار نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ ہانگ کانگ سمٹ 2026 کا انعقاد آج 30 نومبر کو ہوگا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گی اور کلیدی خطاب کریں گی۔
یہ سمٹ ہانگ کانگ کے ہاربر روڈ پر واقع ہوٹل گرینڈ حیات میں منعقد ہوگی، جس کا موضوع ’’متوازن دنیا، فرام سائنس ٹو سکیل‘‘ رکھا گیا ہے۔ سمٹ کا مرکزِ توجہ سائنسی علوم، تکنیکی جدت، ذمہ دارانہ سرمایہ کاری اور قابلِ عمل اقدامات ہوں گے۔
اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی، نئے معاشی ماڈلز اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف موضوعات پر کلیدی تقاریر اور پینل مباحثے ہوں گے، جبکہ ہاؤسنگ، ماحولیاتی تبدیلی، قابلِ تجدید توانائی، لینڈ مینجمنٹ اور فزکس سمیت دیگر سائنسی علوم پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سمٹ میں فزکس کے نوبل انعام یافتہ پروفیسر بیری بارش اور پروفیسر فیرنک کراؤس سمیت اقوامِ متحدہ کے عالمی ماہرین شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ چین، قطر، بوٹسوانا، برطانیہ، سویڈن، جاپان، اٹلی، سنگاپور، سیرا لیون اور دیگر ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود اور حکام بھی شرکت کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کے اکنامک کمیشن فار یورپ، سفارتی وفود اور مختلف اداروں کے سربراہان کے علاوہ فنانس، کارپوریٹ سیکٹر، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے 42 بڑے اداروں کے ماہرین بھی سمٹ میں شریک ہوں گے، جبکہ آکسفورڈ، کیمبرج، امپیریل کالج، اسٹینفورڈ اور کولمبیا یونیورسٹی سمیت دنیا کی 15 بڑی جامعات کے وفود کی شرکت بھی متوقع ہے۔
سمٹ میں پینل مباحثوں کے بعد گالا ڈنر اور نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کی ایوارڈ تقریب بھی منعقد ہوگی، جس میں لیختنشتائن، برازیل، پرتگال اور تھائی لینڈ کے شاہی خاندانوں کے افراد بھی شریک ہوں گے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں
29 November 2026
صدر امارات کا یوم شہدا پر قوم کے نام پیغام، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت
29 November 2026
العین عالمی شکار و گھڑ سواری نمائش، دنیا بھر سے سیکڑوں نمائش کنندگان اور برانڈز کی شرکت
29 November 2026
عمان کے 56 ویں قومی دن پر پاکستان سوشل کلب کی شاندار تقریب
29 November 2026
محمد ذیشان سمیت چینی خلائی مشن کے 3 خلاباز زمین پر واپسی کیلئے روانہ
29 November 2026
پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت ہے: گوہر اعجاز
29 November 2026
کنڑ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات آگئیں، بم سازوں کی ہلاکت کا دعویٰ
29 November 2026
پارلیمنٹ میں صوبوں سے متعلق بحث ہونے میں کوئی حرج نہیں: بلال اظہر کیانی
29 November 2026