چین: لڑکے نے لاکھوں ڈالر مالیت کا سونے کا تاج توڑ ڈالا
Web Desk
25 December 2025
چین میں ایک بچے نے نمائش کے دوران انتہائی قیمتی سونے کے تاج کو حادثاتی طور پر توڑ دیا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق دو کلو وزنی گولڈن فینکس کراؤن کی مالیت تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر تھی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان اپنے والدین کے ہمراہ نمائش میں گیا اور غیر ارادی طور پر تاج سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں تاج ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ ژینگ کائیے نامی ایک انفلوئنسر، جس کے 1 کروڑ 36 لاکھ فالوورز ہیں، نے بتایا کہ یہ تاج ان کے شوہر نے شادی کے تحفے کے طور پر بنایا تھا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ اپنی والدہ کے ساتھ تاج دیکھنے آتا ہے، اور جب وہ حفاظتی کیس کو صاف کرنے کے لیے چھوتا ہے تو تاج الٹ کر زمین پر گر کر ٹوٹ جاتا ہے۔
ژینگ کائیے نے کہا کہ یہ واقعہ ان کے لیے بہت مایوس کن تھا کیونکہ تاج محبت کی نشانی تھا اور ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا تھا۔ جوڑے کا خیال ہے کہ یہ واقعہ ان کی شادی کے لیے بد شگنی کا سبب بن سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
3 ہزار 400 بوسوں کے نشان والی منفرد گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل، مالک کو جرمانہ
26 August 2026
پیرو: قدیم اہرام کے قریب سے قدیم انسان کا ڈھانچہ دریافت
25 August 2026
پولینڈ: جعلی پیزا آرڈر دیکر کمپنیوں کو مالی نقصان پہنچانے والا نوجوان گرفتار
25 August 2026
جرمنی: 65 ویں فنگر ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد، 150 افراد کی شرکت
25 August 2026
خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں
24 August 2026
اپنی شادی کی تقریب روک کر ڈاکٹر کی کیٹرنگ ورکر کو طبی امداد دینے کی ویڈیو وائرل
24 August 2026
کینسر میں مبتلا سانپ کا انسانوں والی جدید تکنیک سے علاج، دنیا کا پہلا کیس
23 August 2026
جڑواں بھائیوں کی جڑواں بہنوں سے شادی، رسومات جڑواں پادریوں نے ادا کیں
23 August 2026