LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سیرتِ محمدیؐ کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا، مریم نواز وزیراعظم کا پمز ہسپتال آتشزدگی کا نوٹس، واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے پنجاب اور شن جیانگ میں زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پوری انسانیت کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے، محسن نقوی حضور نبی اکرم ﷺ کی آمد انسانیت کیلئے ہدایت کا ذریعہ ہے، گورنر پنجاب سیرت النبیﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت، عدل، امن کی ابدی روشنی ہے: بلاول بھٹو نیواڈا کا دریائے کولوراڈو کے پانی میں کٹوتی کے منصوبے کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر انڈونیشیا، ملائیشیا اور سنگاپور کا آبنائے ملاکا کو محفوظ اور کھلا رکھنے کے عزم کا اعادہ جنوبی سوڈان میں 2 امن فوجیوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کی شدید مذمت چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ہیٹی میں گینگ کے حملے میں 40 افراد ہلاک، درجنوں گھر نذر آتش امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 4 اہلکار محفوظ امریکا نے ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کر دیا، مارکو روبیو

90 سالہ شخص کی 25 سالہ لڑکی سے نجی طیارے میں شادی، ویڈیو وائرل

Web Desk

25 December 2025

سوشل میڈیا پر ایک غیر معمولی شادی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر ایک معروف فوٹوگرافر نے دعویٰ کیا ہے کہ برسوں میں بے شمار شادیاں کور کرنے کے باوجود یہ تقریب سب سے منفرد تھی۔

ویڈیو کے مطابق یہ شادی زمین پر نہیں بلکہ فضا میں، ایک نجی طیارے کے اندر ہوئی، جسے اصلی پھولوں سے دلکش انداز میں سجایا گیا تھا۔ جوڑا بادلوں کے اوپر ایک دوسرے سے عہدِ وفا کر رہا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دلہا کی عمر 90 سال جبکہ دلہن صرف 25 سال تھی۔

فوٹوگرافر نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ محبت کی کہانیاں ہمیشہ ایک جیسی نہیں ہوتیں اور یہی انفرادیت شادیاں ناقابلِ فراموش بنا دیتی ہے۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے بھی سامنے آئے۔ کچھ نے غیر معمولی عمر کے فرق پر حیرت کا اظہار کیا، کچھ نے مزاحیہ انداز اپنایا، جبکہ کئی صارفین نے شادی کو ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ محبت اور رشتے کسی سانچے میں نہیں ڈھلتے۔ ان کے مطابق یہ شادی اس بات کی یاد دہانی ہے کہ زندگی کے غیر روایتی لمحے ہی سب سے زیادہ گفتگو کا موضوع بنتے ہیں