ڈلیوری بوائے کی پلے سٹیشن 5 کا پارسل دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی ویڈیو وائرل
Web Desk
28 November 2026
معروف کورئیر کمپنی کے ایک ڈیلیوری بوائے کی جانب سے قیمتی ’’پلے اسٹیشن 5‘‘ کا پارسل گھر کی دیوار کے اوپر سے پھینکنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
سامنے آنے والی 16 نومبر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیلیوری بوائے پارسل کو گھر کی بیرونی دیوار کے اوپر سے اندر صحن میں پھینکنے کی کوشش کرتا ہے۔ پہلی کوشش ناکام ہونے پر وہ زمین سے پارسل دوبارہ اٹھاتا ہے اور دوسری مرتبہ پوری قوت سے اسے دیوار کے اوپر سے گھر کے اندر پھینک دیتا ہے۔
متاثرہ صارف کے مطابق پارسل کے ڈبے پر ’’نازک سامان‘‘ (Fragile) ہونے کی واضح ہدایت درج تھی، تاہم اس کے باوجود ڈیلیوری بوائے نے انتہائی غیر ذمہ داری اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، جس کے نتیجے میں پارسل کی پیکنگ کو بھی نقصان پہنچا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے کورئیر کمپنی کے عملے کے غیر پیشہ ورانہ رویے اور صارفین کے قیمتی سامان کی بے احتیاطی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بھارت میں انوکھی شادی، 4 لاکھ مہمانوں کی شرکت
27 November 2026
بلاسپور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ کنہیا لال اور 63 سالہ سبینہ نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا
27 November 2026
امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
27 November 2026
امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
24 November 2026
شادی پر انوکھی سلامی؛ دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ
24 November 2026
سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
23 November 2026
اسٹنٹ مین کا آگ میں لپٹے ہوئے زِپ لائن پر سفر کرکے عالمی ریکارڈ قائم
23 November 2026
بھارت: فوڈ کمپنیوں کو ویج برگر کی جگہ میٹ برگر ڈیلیور کرنا مہنگا پڑ گیا، بھاری جرمانہ عائد
20 November 2026