کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل
Web Desk
29 November 2026
لیٹویا کے دارالحکومت ریگا کے امینتا (Imanta) ریلوے اسٹیشن پر ایک کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا، جبکہ اس خطرناک واقعے کی سی سی ٹی وی (CCTV) فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے۔
منظرِ عام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نامعلوم لڑکا معمول کے مطابق ریلوے کراسنگ کی جانب آتا ہے اور اچانک تیزی سے قریب آتی ٹرین کو دیکھ کر اپنی رفتار بڑھا دیتا ہے۔ اسی دوران تیز رفتار ٹرین بالکل سامنے آ جاتی ہے اور لڑکا جان بچانے کے لیے پٹڑی عبور کرتے ہوئے دوسری جانب چھلانگ لگا دیتا ہے، جس کے بعد وہ قریب نصب لوہے کی ریلنگ پکڑ کر خود کو محفوظ مقام تک کھینچنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
تیز رفتار ٹرین لڑکے کے انتہائی قریب سے گزرتی ہے تاہم خوش قسمتی سے وہ اس کی زد میں آنے سے محفوظ رہتا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، جس میں چند لمحوں کی غفلت اور ریلوے ٹریک عبور کرنے جیسے خطرناک اقدام کے سنگین نتائج واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ
29 November 2026
دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند
29 November 2026
پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ
29 November 2026
ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک
29 November 2026
کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی
29 November 2026
ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی
29 November 2026
اسلام آباد پولیس کی اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید
29 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ
29 November 2026