امریکی دوستوں نے 20 ہزار فٹ سے زائد بلندی پر شطرنج کھیل کر ریکارڈ بنا ڈالا
Web Desk
27 November 2026
امریکا سے تعلق رکھنے والے دو گہرے دوستوں نے ایکواڈور کے پہاڑ چمبورازو کی چوٹی پر سطح سمندر سے 20 ہزار 593 فٹ بلندی پر شطرنج کھیل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 32 سالہ ایڈم وائننگر اور 44 سالہ جوشوا ہوسٹ نے 31 مارچ کو ایکواڈور کے صوبے بولیوار میں واقع چمبورازو پہاڑ کی چوٹی پر شطرنج کا مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں انہوں نے سب سے زیادہ بلندی پر بورڈ یا پارٹی گیم کھیلنے کا عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔
ایڈم وائننگر نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شطرنج ان کا پسندیدہ کھیل ہے اور پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھ کر یہ کھیل کھیلنے کا تجربہ انتہائی شاندار تھا۔ ان کے مطابق دونوں دوستوں نے چند ماہ قبل بھی اس پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم خراب موسمی حالات کے باعث وہ چوٹی تک پہنچنے میں ناکام رہے تھے۔
امریکی دوستوں نے سابقہ عالمی ریکارڈ 200 فٹ کے فرق سے توڑا۔ اس سے قبل برطانوی شہری ٹم ما اور نیل لافٹن نے 2024 میں نیپال کے پہاڑ پوتھا ہنچولی پر 20 ہزار 393 فٹ کی بلندی پر شطرنج کھیل کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔
نئے عالمی ریکارڈ ہولڈرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنا اعزاز برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ایڈم وائننگر نے دلچسپ انداز میں کہا کہ اگر کوئی ان کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوا تو وہ دوبارہ 200 فٹ زیادہ بلندی پر جا کر نیا ریکارڈ قائم کریں گے، اور یہ سلسلہ ہر بار جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
بلاسپور کے اولڈ ایج ہوم میں 75 سالہ کنہیا لال اور 63 سالہ سبینہ نے شادی کر کے نئی زندگی کا آغاز کر دیا
27 November 2026
ٹرمپ کے نئے تجارتی ٹیرف: امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خطرہ
26 November 2026
امریکا شدید طوفان کی لپیٹ میں، 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم
26 November 2026
ہیوسٹن میں 77ویں سالانہ تھینکس گیونگ پریڈ کا انعقاد؛ گلوکارہ لِزو کی قیادت، پاکستانی فلوٹ بھی توجہ کا مرکز رہا
26 November 2026
ٹرمپ کے خصوصی ایلچی کی ایرانی حکام سے متعدد ملاقاتوں کی تصدیق
26 November 2026
امریکا میں مہنگائی بڑھنے کے باعث آئندہ ماہ شرح سود میں اضافے کے امکانات
26 November 2026
امریکی صدر کی نئے محصولات عائد کرنے کی تجویز، عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید مندی
26 November 2026
یوکرین جنگ میں معمولی غلط فہمی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے، جیرڈ کشنر
26 November 2026