ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک
Web Desk
29 November 2026
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ڈسٹرکٹ پولیس ہنگو نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اتحاد المجاہدین پاکستان (آئی ایم پی) سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی کمپنی روڈ کے قریب نیلم پہاڑ کے مقام پر تھانہ صدر کی حدود میں کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ چند روز سے مذکورہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی سے متعلق اطلاعات موصول ہو رہی تھیں، جس پر سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔
حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس پر اہلکاروں نے اپنے دفاع میں مؤثر جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 35 سے 40 منٹ تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے، تاہم ان کے دیگر ساتھی فائرنگ کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
علاوہ ازیں ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت خلفان احمد ولد نظیر احمد، سکنہ بنوں کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر دو دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ حکام کے مطابق خلفان احمد دہشت گردی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا، جن میں ڈی ایس پی دیار خان سمیت 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت اور 15 سے زائد اہلکاروں کو زخمی کرنے کے واقعات شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز اور نو میگزین بھی برآمد ہوئے، جبکہ فائرنگ سے سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
متعلقہ عنوانات
افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ
29 November 2026
دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند
29 November 2026
پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ
29 November 2026
کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی
29 November 2026
ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی
29 November 2026
کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل
29 November 2026
اسلام آباد پولیس کی اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید
29 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ
29 November 2026