LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل اسلام آباد پولیس کی اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع سی آر بی سی نہر کی بحالی، زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا: فیصل کنڈی جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی، قتل میں ملوث مرد اور خاتون گرفتار مریم نواز کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے اور 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا

مریم نواز کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے اور 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

Web Desk

29 November 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تلہ گنگ کو مکمل طور پر ضلع فعال بنانے اور علاقے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے دو ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب کے شہر تلہ گنگ آمد پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شاندار استقبال پر تلہ گنگ کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہاں عوام کا ایک سمندر امڈ آیا ہے۔

مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلہ گنگ کی سڑکیں تعمیر ہو چکی ہیں اور جدید بس سروس بھی چل رہی ہے، جبکہ علاقے میں مزید ترقیاتی کام بھی کرائے جائیں گے۔ مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جھوٹے وعدے کرنے والوں کو تاریخ نے ملیا میٹ کر دیا ہے۔

انہوں نے ضلع تلہ گنگ کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے مستقل ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سمیت دیگر انتظامی افسران کی فوری تعیناتی جبکہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے دو ارب روپے کے خصوصی پیکج کا باضابطہ اعلان کیا۔