آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی، قتل میں ملوث مرد اور خاتون گرفتار
Web Desk
29 November 2026
لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی کے باعث قتل کے واقعے میں ملوث مرد اور خاتون پولیس کی حراست میں آ گئے ہیں۔ نواب ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر ایک بے ہوش شخص کو ہسپتال منتقل کرنے کے بہانے آن لائن ٹیکسی بک کروائی تھی، تاہم شان بھٹی چوک پہنچ کر ملزمان نے مذکورہ شخص کو گاڑی سے اتار دیا۔ ٹیکسی ڈرائیور نے صورتحال کو مشکوک بھانپتے ہوئے فوری طور پر گاڑی روک لی اور ہیلپ لائن 15 پر پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی تو بوٹا مسیح نامی شخص مردہ حالت میں پایا گیا، جبکہ ملزمان کو موقع سے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے متوفی کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی اور بروقت اطلاع دینے کے اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا بروقت تعاون جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ
29 November 2026
دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند
29 November 2026
پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ
29 November 2026
ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک
29 November 2026
کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی
29 November 2026
ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی
29 November 2026
کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل
29 November 2026
اسلام آباد پولیس کی اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید
29 November 2026