بھارت میں انوکھی شادی، 4 لاکھ مہمانوں کی شرکت
Web Desk
27 November 2026
بھارت کی ریاست بہار میں ایک متنازع سیاست دان کی بیٹی کی غیر معمولی اور شاہانہ شادی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں اندازاً 4 لاکھ مہمانوں نے شرکت کی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چھ مرتبہ رکنِ اسمبلی منتخب ہونے والے سیاست دان اننت سنگھ نے اپنے آبائی گاؤں نداواں میں اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب منعقد کی، جس میں دیہاتیوں، سیاسی اتحادیوں اور اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔
اننت سنگھ کے قریبی ساتھی منا سنگھ نے بتایا کہ مہمانوں کی تواضع کے لیے سبزی پر مشتمل وسیع ضیافت اور روایتی مٹھائیوں کے 5 لاکھ پیسز تیار کیے گئے تھے، جس کے لیے 500 باورچیوں اور خانساماؤں کی خدمات حاصل کی گئیں۔
تقریب میں امڈ آنے والے بے پناہ ہجوم کے باعث شادی کے مقام کی طرف جانے والی تمام سڑکیں مکمل طور پر بلاک ہو گئیں۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک سیاست دان ٹریفک جام میں پھنسنے کے بعد اپنی گاڑی چھوڑ کر ٹریکٹر پر سوار ہوئے اور کھیتوں کے راستے تقریب میں پہنچے، جبکہ دوسری جانب منتظمین نے وی آئی پی شخصیات کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے لانے کے لیے 5 عارضی ہیلی پیڈز بھی تعمیر کیے تھے۔
شادی کی تقریبات میں 200 گھوڑوں پر مشتمل گھڑ دوڑ کا مقابلہ بھی رکھا گیا تھا، تاہم اسے دیکھنے کے لیے تقریباً ایک لاکھ افراد کے جمع ہونے پر منتظمین کو یہ مقابلہ مؤخر کرنا پڑا۔ تقریب کی آرائش کے لیے چین سے خصوصی پھول درآمد کیے گئے تھے جبکہ شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن ایک لگژری بی ایم ڈبلیو گاڑی میں شادی کے پنڈال پہنچی، جبکہ دلہا تقریباً 200 گاڑیوں کے طویل قافلے کے ساتھ بارات لے کر آیا۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، آگ بھڑک اٹھی
28 November 2026
ابوظہبی میں کاروباری اداروں کے ریموٹ معائنے میں 74.6 فیصد اضافہ
28 November 2026
میناَب کے 168 بچوں کا قتل کبھی نہیں بھولیں گے، امریکا و اسرائیل ذمہ دار ہیں: ایرانی صدر
28 November 2026
خلیج عمان میں تجارتی ٹینکر اور فوجی دستوں کے درمیان اہم واقعہ، تحقیقات شروع
27 November 2026
بحیرہ روم میں روسی بحری قافلے کی واپسی، لیبیا جانے والے فوجی سازوسامان کا راستہ تبدیل
27 November 2026
دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند
27 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
27 November 2026
خلیج عمان میں امریکی فوج کا تجارتی بحری جہاز پر حملہ، ناکارہ بنا دیا
27 November 2026