جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی
Web Desk
29 November 2026
ملک میں جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق 28 نومبر سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 18 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد جیٹ فیول کی نئی قیمت 269 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 287 روپے 71 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا تھا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 257 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جو اس سے قبل 273 روپے 22 پیسے فی لیٹر تھی۔
پی ایس او ذرائع نے مزید بتایا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 13 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کم کر دی گئی ہے، جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207 روپے 27 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ 220 روپے 28 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔ حکام کے مطابق تینوں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 28 نومبر سے کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ
29 November 2026
دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند
29 November 2026
پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ
29 November 2026
ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک
29 November 2026
کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی
29 November 2026
ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی
29 November 2026
کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل
29 November 2026
اسلام آباد پولیس کی اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید
29 November 2026