پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ
Web Desk
29 November 2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام کے بعد اب پائیدار اور ذمہ دارانہ معاشی نمو کی جانب بڑھنا ہے، اور حکومت ملک کو 6 فیصد معاشی نمو دے سکتی ہے، تاہم اس مقصد کے لیے ساختی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنا ہو گا۔
کراچی میں میوچل فنڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ سوال کیا جاتا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ چکا ہے تو اب آگے کہاں جانا ہے، اور یہ ایک جائز سوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار اور ذمہ دارانہ معاشی ترقی کے لیے میکرو اکنامک استحکام بنیادی ضرورت ہے، جو عوام پر کوئی احسان نہیں بلکہ ملکی معیشت کی بنیادی ضرورت ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ 2022 کے سیلاب کے بعد پاکستان کو امداد کے لیے جنیوا جانا پڑا تھا، تاہم 2025 میں اس سے بڑے سیلاب آنے کے باوجود ملک نے خود صورتِ حال کا مقابلہ کیا، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کو نو ماہ ہو چکے ہیں اور پاکستان اس کے اثرات کا بھی مقابلہ کر رہا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ جب بھی معاشی استحکام آتا ہے تو معاشی نمو کی بات شروع ہوتی ہے، اور اسٹیٹ بینک کے گورنر اور حکومت مل کر ملک کو 6 فیصد معاشی نمو دے سکتے ہیں، بشرطیکہ ساختی اصلاحات جاری رکھی جائیں اور زراعت سمیت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) کے لیے مالی وسائل تک رسائی بڑھائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت قومی بچت کے نظام کو نئی شکل دے رہی ہے جبکہ کارپوریٹ بانڈز کے اجرا پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیر خزانہ نے میوچل فنڈز ایسوسی ایشن کو اپنا دائرہ کار بڑھانے اور نئی نسل خصوصاً جنریشن زی (Gen Z) پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ میوچل فنڈز کے شعبے میں جدت لانے کے لیے ایسوسی ایشن اپنی سفارشات پیش کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور اسٹیٹ بینک تعاون کے لیے تیار ہیں، ٹیکس پالیسی وزارتِ خزانہ کے پاس آ چکی ہے اور اب پالیسی کا محور صرف آمدن اور اخراجات تک محدود نہیں رہا، جبکہ دنیا کے بہترین تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے پروفیسر وسیم کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں
متعلقہ عنوانات
افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ
29 November 2026
دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند
29 November 2026
ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک
29 November 2026
کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی
29 November 2026
ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی
29 November 2026
کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل
29 November 2026
اسلام آباد پولیس کی اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید
29 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ
29 November 2026