LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل اسلام آباد پولیس کی اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع سی آر بی سی نہر کی بحالی، زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا: فیصل کنڈی جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی، قتل میں ملوث مرد اور خاتون گرفتار مریم نواز کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے اور 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا

سی آر بی سی نہر کی بحالی، زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا: فیصل کنڈی

Web Desk

29 November 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چشمہ رائٹ بینک کینال (سی آر بی سی) کی بحالی کے موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ علاقے کے زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے کیونکہ دامان کے زمینداروں کا ذریعہ معاش نہر کا پانی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ٹھیکیدار نے مقررہ وقت سے پہلے نہر پر مرمت و بحالی کا کام مکمل کیا جس سے زمینداروں کو بڑا ریلیف ملا، جبکہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ اس نہر کو محکمہ آبپاشی کے ماتحت کیا جائے اور جن مہینوں میں نہر کا پانی بند رہا ان دنوں کا آبیانہ ٹیکس ختم کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ نہر ٹوٹنے سے جن دیہات کو نقصان پہنچا تھا، حکومت انہیں خصوصی پیکیج دے گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید بتایا کہ چشمہ لفٹ کینال کا ٹینڈر پیر کو لاہور واپڈا ہاؤس میں کھولا جائے گا اور ایک ماہ کے اندر اس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا جائے گا، جس سے علاقے میں گندم کی کمی کا مسئلہ حل ہو گا، جبکہ سی پیک پر پینالہ انٹرچینج کا بھی جلد افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ علاقے میں ترقیاتی کام جاری رہیں گے اور صفائی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

شہری سہولیات اور صحت کے حوالے سے فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا کہ شہر میں الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، ڈیرہ اسماعیل خان میں آئی اسپتال کا جلد افتتاح کیا جائے گا اور ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھائی جائیں گی۔ انہوں نے پولیس فورس کی مضبوطی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو 40 ارب روپے فراہم کیے جا رہے ہیں، شہداء پولیس کا پیکیج بڑھایا جائے گا اور ان کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کی جائیں گی، جبکہ پولیس تنصیبات کے لیے ڈیڑھ ارب روپے سے سولر سسٹم نصب کیا جا رہا ہے اور سیف سٹی منصوبہ بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔