پی ٹی اے نے تمام سمز کی صارفین کے نام پر رجسٹریشن لازم قرار دے دی
Web Desk
25 December 2025
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ہدایت کی ہے کہ تمام موبائل سمز لازماً صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہوں۔ پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سم کے کسی بھی غلط یا غیر قانونی استعمال کی مکمل ذمہ داری رجسٹرڈ صارف پر عائد ہوگی۔ پی ٹی اے کے مطابق صارفین اپنی سمز اور دیگر ٹیلی کام کنکشنز کے استعمال کے خود ذمہ دار ہیں۔
پی ٹی اے نے مزید کہا کہ کالز، پیغامات اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال کے دوران متعلقہ ضوابط کی پابندی لازمی ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026