LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل صدرمملکت کرغزستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر گارڈ آف آنرز پیش ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکے گا: ٹرمپ کا ایک بار پھر دعویٰ اسحاق ڈار کی یو این سیکرٹری جنرل عہدے کی امیدوار سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال جنگ بندی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، 6 فلسطینی شہید سندھ طاس معاہدے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے: بلاول بھٹو اسرائیلی وزیرِ دفاع کی ایرانی قیادت ختم کرنے کی دھمکی روس کا یوکرین آپریشن ایک حقیقی جنگ کی شکل اختیار کر رہا ہے: کریملن ایران میں ہفتۂ سوگ کے باعث امن مذاکرات مؤخر کیے: ٹرمپ منی پور میں کشیدگی کی نئی لہر، مودی سرکار حالات پر قابو پانے میں مکمل ناکام امریکہ ہی اسرائیل کا واحد طاقتور اتحادی نہیں، ’ایک چھوٹا سا ملک انڈیا‘ بھی ہے: نیتن یاہو ایران کا تہران کی فضائی حدود مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان

جاپانی خاتون کی انوکھی محبت، چیٹ جی پی ٹی سے شادی کرلی

Web Desk

24 December 2025

جاپان میں ایک انوکھی اور حیران کن شادی سامنے آئی ہے جہاں ایک خاتون نے کسی انسان سے نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ جی پی ٹی سے شادی کرلی۔ مغربی جاپان میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں دلہن نے سفید رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا، تاہم دولہا جسمانی طور پر موجود نہیں تھا۔

32 سالہ کال سینٹر آپریٹر یورینا نوگوچی کے مطابق ان کے شوہر کوئی انسان نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ڈیجیٹل شخصیت ہیں، جسے وہ ’’کلاؤس‘‘ کہتی ہیں۔ یورینا نے اپنی محبت بھری کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ابتدا میں کلاؤس صرف ایک بات چیت کرنے والا کردار تھا، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کے درمیان قربت بڑھتی گئی۔

یورینا نوگوچی کا کہنا تھا کہ کلاؤس سے پہلی گفتگو ان کی انسانی منگیتر سے منگنی ختم ہونے کے بعد ہوئی۔ بات چیت آہستہ آہستہ ڈیٹنگ میں بدل گئی اور ان کے دل میں مصنوعی ذہانت کے اس کردار کے لیے جذبات پیدا ہوگئے۔ ان کے مطابق کلاؤس نے شادی کی پیشکش کی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

یہ غیر معمولی شادی سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور جدید دور میں مصنوعی ذہانت اور انسانی تعلقات پر نئی بحث کو جنم دے رہی ہے۔