ابوظہبی فارمولا ون گرینڈ پری کی تیاریاں عروج پر، بڑے مقابلے کا آغاز 4 دسمبر سے ہوگا
Web Desk
19 November 2026
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں عالمی موٹر ریسنگ کے سب سے بڑے مقابلوں میں شامل ’’فارمولا ون اتحاد ایئرویز ابوظبی گرینڈ پری 2026ء‘‘ کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، جو 4 سے 6 دسمبر تک یاس آئی لینڈ کے مشہور ’’یاس مرینا سرکٹ‘‘ میں منعقد ہوگی۔
فارمولا ون کے باضابطہ سرکاری شیڈول کے مطابق ابوظہبی گرینڈ پری رواں ریسنگ سیزن کی آخری اور فیصلہ کن ریس ہوگی، جس میں دنیا کے نامور فارمولا ون ڈرائیورز اور بین الاقوامی ریسنگ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔
تین روزہ ایونٹ کا آغاز 4 دسمبر کو پریکٹس سیشنز سے ہوگا، جبکہ 5 دسمبر کو سنسنی خیز کوالیفائنگ مقابلے منعقد کیے جائیں گے جن کے ذریعے مرکزی ریس کے لیے ڈرائیورز کی ابتدائی گرڈ پوزیشنز کا تعین ہوگا۔ ایونٹ کی مرکزی ریس 6 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگی، جس میں ڈرائیورز کو یاس مرینا سرکٹ پر مجموعی طور پر 58 چکر (لیپس) مکمل کرنا ہوں گے۔ مرکزی مقابلے کے ساتھ دیگر موٹر ریسنگ سرگرمیاں اور معاون ریسیں بھی تین روزہ پروگرام کا حصہ ہوں گی۔
ابوظہبی گرینڈ پری متحدہ عرب امارات کے نمایاں ترین بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں شمار ہوتی ہے، جو ہر سال دنیا بھر سے موٹر اسپورٹس کے شائقین، غیر ملکی سیاحوں اور عالمی کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔
یاس آئی لینڈ پر اس عالمی ایونٹ کے انعقاد سے ہوٹل انڈسٹری، ریستورانوں، سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کو غیر معمولی فروغ ملتا ہے، جبکہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ یاس مرینا سرکٹ نے عالمی کھیلوں کے نقشے پر ابوظہبی کی شناخت کو مزید مستحکم کیا ہے۔ منتظمین کی جانب سے ریس ویک اینڈ کے دوران شائقین کی تفریح کے لیے خصوصی میوزک اور تفریحی پروگراموں کی تیاریاں بھی آخری مراحل میں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی کا 19 نومبر کو راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے فری انٹری کا اعلان
18 November 2026
سعود شکیل کا فارم میں آنا اچھی بات، بابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے، یونس خان
18 November 2026
بابر اعظم کی فارم سے متعلق بار بار سوالات سے تنگ آ چکا ہوں,ہیڈ کوچ مائیک ہیسن
18 November 2026
19ویں سندھ گیمز 13 سے 17 دسمبر تک سکھر میں ہوں گے
18 November 2026
گھاس والی پچز تیار کرنا فاسٹ بولرز کیلئے مثبت قدم ہے: عامر جمال
18 November 2026
اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
18 November 2026
بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر 10ویں بار ساف فٹبال چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
17 November 2026
سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا کو جرمانے، پوائنٹس بھی کٹ گئے
17 November 2026