LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کروانے کیلئے چین اور روس سے مدد لینے کا امکان مسترد کر دیا بلوچستان میں امن، خوشحالی، پائیدار ترقی کیلئے پاک فوج کا غیر متزلزل عزم برقرار ہے: فیلڈ مارشل عالمی امن کیلئے باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، وزیر دفاع مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود خلیجی ممالک محفوظ ترین ممالک میں سرفہرست اسرائیل کا غزہ میں بڑا فوجی آپریشن، ٹینکوں کی پیش قدمی، ہزاروں فلسطینیوں کی نقل مکانی سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا اسرائیل کا دورہ، آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ایرانی نیٹ ورکس کیخلاف کریک ڈاؤن: امریکا کی لبنان میں مقیم 3 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد سعودیہ نے حوثی باغیوں کے داغے گئے 2 میزائل اور 2 ڈرونز تباہ کر دیئے یمنی افواج کی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں پر شدید فضائی، زمینی کارروائیاں، 142 جنگجو ہلاک امارات میں ایکو واک 2026ء کا انعقاد، 500 سے زائد افراد نے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا سعودیہ کی حوثی باغیوں کیخلاف مہم آئندہ سال تک طویل کرنے کی تیاری بلغاریہ میں پانچ سال تک بڑے سائبر حملوں، ہیکنگ آپریشن کا انکشاف صدر پوتن اور شی جن پنگ کے درمیان مذاکرات مفید اور بامقصد رہے، روسی صدارتی معاون مغربی سینیگال کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ایک شخص ہلاک عجمان میں پہلے عالمی میڈیا فورم 2026ء کا انعقاد، 17 ممالک کے 68 مقررین شریک

بابر اعظم کی فارم سے متعلق بار بار سوالات سے تنگ آ چکا ہوں,ہیڈ کوچ مائیک ہیسن

Web Desk

18 November 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بابر اعظم کی فارم سے متعلق بار بار کیے جانے والے سوالات سے تنگ آ چکے ہیں کیونکہ بابر ٹیسٹ کرکٹ میں تقریباً 50 کی اوسط سے رنز بنا رہے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ کو ان کی فارم پر کوئی تشویش نہیں، اس لیے ہر پریس کانفرنس میں ایک ہی سوال کے بجائے مجموعی کرکٹ اور ٹیم کی موجودہ اچھی کارکردگی پر بات ہونی چاہیے۔ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں ایسی معیاری وکٹیں چاہتے ہیں جہاں میچ کے نتائج قسمت کے بجائے کھلاڑیوں کی صلاحیت اور مہارت سے سامنے آئیں اور کھلاڑی دنیا بھر کی مختلف کنڈیشنز میں بہتر کھیلنے کے عادی بنیں، جس کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کوکابورا ٹرف بالز اور پچز پر زیادہ گھاس استعمال کی جا رہی ہے۔ سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سری لنکن بولر لہرو کمارا کی عمدہ بولنگ کو سراہا اور کہا کہ وکٹ پر گیند مسلسل سیم ہونے کے باوجود غازی کی نصف سنچری، رضاء اللہ کی آخری لمحات کی بیٹنگ اور چھوٹی شراکت داریوں نے ٹیم کو توقع سے بہتر اسکور تک پہنچایا، جبکہ نائٹ واچ مین ثاقب نے صبح کے مشکل سیشن میں تقریباً 100 منٹ بیٹنگ کرکے اہم کردار ادا کیا جو اس وقت میڈیکل ٹیم کے پاس ہیں اور ان کی انجری یا طبی صورتحال سے متعلق حتمی معلومات کے لیے تقریباً 24 گھنٹے انتظار کرنا ہوگا۔ ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کے چھ کھلاڑیوں کا یہ پہلا یا دوسرا ٹیسٹ میچ ہے اور تجربہ کار سری لنکن ٹیم کے خلاف نوجوان کھلاڑیوں کی یہ کارکردگی مستقبل کے لیے انتہائی حوصلہ افزا ہے۔