تھیٹر پر پابندی نہیں بلکہ اصلاحات لا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری کا بل پر دوٹوک جواب
Web Desk
18 November 2026
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں تھیٹر سے متعلق بل پر اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تھیٹر پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی جا رہی بلکہ اسے منظم کرکے سہیل احمد، وسیم عباس اور امان اللہ کے دور جیسی اصل فیملی ثقافت کو دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔ ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ تھیٹر بل گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پروڈیوسرز، اداکاروں، اداکاراؤں اور فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر تیار کیا گیا ہے، تاہم بعض افراد نے قانون پڑھے بغیر ہی تنقید شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحول کی وجہ سے بڑے فنکار تھیٹر سے دور ہو گئے ہیں اور دنیا بھر کی طرح ڈریس کوڈ، اسکرپٹ کے جائزے اور مانیٹرنگ کے ذریعے معاشرتی اقدار کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے فنکاروں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں 100 فیصد اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ فلم فنڈ اور پنجاب میں فلم سٹی کے قیام کے عملی اقدامات کیے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فنکاروں سے متعلق ڈرامیٹک بل کالا قانون ہے: اعجاز شفیع
18 November 2026
گلوکار شفقت امانت علی کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف
18 November 2026
عاصم اظہر کی دوبارہ منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں
17 November 2026
اداکارہ ایشا نور نے شوبز انڈسڑی چھوڑنے کی وجہ بتا دی
17 November 2026
برطانوی اداکار رسل برینڈ کا خود کو بے گناہ قرار، جیل سے پیغام جاری
17 November 2026
ڈرامہ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ، لیجنڈری اداکار شفیع محمد کو بچھڑے 19 برس بیت گئے
17 November 2026
007 فلم سیریز میں بڑی تبدیلی، رابرٹ پیٹنسن نئے جیمز بانڈ بن گئے
16 November 2026
معروف اداکار عابد چارلی کی طبیعت نازساز، ہسپتال منتقل
16 November 2026