LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں جمہوری راستہ ہے: طارق فضل چوہدری پمز میں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ فراہم کردیا گیا: ترجمان محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک فضائی آلودگی، لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ کراچی ساتویں نمبر پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی امریکہ میں کم عمر بچی کو آن لائن جنسی استحصال کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار اسلام آباد میں مکان سے بھاری مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت برآمد، مقدمہ درج سسٹم ری سیٹ پر یہ سوال اٹھایا، نظام کی تباہی شروع کہاں سے ہوئی؟ بلاول بھٹو نوازشریف اور مریم نواز دو روزہ دورے پر وادیٔ نیلم پہنچ گئے عالمی سب میرین کیبل میں خرابی: پاکستان میں بھی انٹرنیٹ صارفین متاثر سہ فریقی ملاقات سے غیر معمولی توقعات نہیں، مشترکہ اعلامیے پر کام جاری ہے: کریملن پٹرول 133، ڈیزل میں 162 روپے لٹر کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا: اسحاق ڈار دہشتگرد تنظیموں کی پرواہ نہیں کی، کسی سردار سے خوفزدہ نہیں ہوں گے: سرفراز بگٹی

اسلام آباد میں مکان سے بھاری مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت برآمد، مقدمہ درج

Web Desk

18 November 2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حرام اور غیر قانونی گوشت کی تیاری و فروخت میں ملوث ایک بڑے اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے، جہاں فوڈ اتھارٹی اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ممنوعہ گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا۔

فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق 16 نومبر کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ گولڑہ کی حدود میں واقع سیکٹر ڈی-14 کے ایک مکان پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران موقع سے تقریباً 800 کلوگرام حرام اور ممنوعہ گوشت برآمد کیا گیا، جو ابتدائی اطلاعات کے مطابق گدھے اور کتوں کا تھا۔

مکان کی تفصیلی تلاشی کے دوران 12 زندہ گدھے، ایک مردہ گدھا، 5 زندہ کتے، 17 کچھوے، ایک گیڈر اور ایک نایاب پینگولین بھی برآمد کیے گئے۔ حکام کے مطابق برآمد شدہ گوشت اور ان جانوروں کی ترسیل و سپلائی کے حوالے سے کوئی قانونی ریکارڈ، لائسنس یا ضلعی انتظامیہ کا اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔

فوڈ اتھارٹی حکام نے بتایا کہ برآمد ہونے والے 800 کلوگرام حرام گوشت کو شہریوں کی صحت کے تحفظ کے پیشِ نظر موقع پر ہی سائنسی طریقے سے تلف کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب تمام زندہ جانوروں کو تحویل میں لے کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ مکان کو سربمہر (سیل) کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق چھاپے کے وقت مکان میں کوئی ملزم موجود نہیں تھا، تاہم نیٹ ورک میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔