LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں جمہوری راستہ ہے: طارق فضل چوہدری پمز میں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ فراہم کردیا گیا: ترجمان محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک فضائی آلودگی، لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ کراچی ساتویں نمبر پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی امریکہ میں کم عمر بچی کو آن لائن جنسی استحصال کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار اسلام آباد میں مکان سے بھاری مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت برآمد، مقدمہ درج سسٹم ری سیٹ پر یہ سوال اٹھایا، نظام کی تباہی شروع کہاں سے ہوئی؟ بلاول بھٹو نوازشریف اور مریم نواز دو روزہ دورے پر وادیٔ نیلم پہنچ گئے عالمی سب میرین کیبل میں خرابی: پاکستان میں بھی انٹرنیٹ صارفین متاثر سہ فریقی ملاقات سے غیر معمولی توقعات نہیں، مشترکہ اعلامیے پر کام جاری ہے: کریملن پٹرول 133، ڈیزل میں 162 روپے لٹر کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا: اسحاق ڈار دہشتگرد تنظیموں کی پرواہ نہیں کی، کسی سردار سے خوفزدہ نہیں ہوں گے: سرفراز بگٹی

وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک

Web Desk

18 November 2026

وزارتِ خارجہ میں ’’گندھارا اسٹریٹجک ڈائیلاگ‘‘ کا افتتاحی اجلاس ’’گندھارا کریڈل آف بدھ ازم‘‘ کے اشتراک سے کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں ملکی و غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

’’ایک مشترکہ مستقبل کی جانب‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس اہم ڈائیلاگ میں 100 سے زائد مندوبین شریک ہوئے، جن میں بنگلا دیش، کمبوڈیا، جاپان، لاؤس، جمہوریہ کوریا، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ویتنام کے سرکاری و ثقافتی وفود شامل تھے۔ اس کے علاوہ چین، جرمنی اور امریکہ کے وزراء، اراکینِ پارلیمنٹ، سفارت کاروں اور گندھارا تہذیب کے نامور ماہرین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تھے، جبکہ سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد نے گندھارا اقدام کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان گندھارا تہذیب کو ایک مشترکہ تاریخی ورثہ اور علاقائی تعاون کے مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر عالمی سطح پر آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گندھارا اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا بنیادی مقصد بدھ مت کی قدیم تہذیب گندھارا کو ثقافتی سفارت کاری، علاقائی رابطوں اور مشترکہ مستقبل کی بنیاد پر گفتگو کا ذریعہ بنانا ہے۔ اجلاس کے دوران شرکاء نے ثقافتی ورثے کے تحفظ، مذہبی و ثقافتی سیاحت کے فروغ، علمی و تحقیقی تبادلے اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔