پمز میں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ فراہم کردیا گیا: ترجمان
Web Desk
18 November 2026
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان نے ہسپتال کے سرجیکل فضلے کی تلفی کے معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے ہسپتال میں چھاپہ مارا، جس کے دوران پمز انتظامیہ نے مکمل تعاون کرتے ہوئے تمام متعلقہ ریکارڈ ایف آئی اے ٹیم کے حوالے کر دیا ہے۔
پمز ترجمان کے مطابق ہسپتال میں سرجیکل فضلے کی تلفی سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں اور انتظامیہ اس عمل میں تحقیقاتی ٹیم کو ہر ممکن معاونت فراہم کر رہی ہے۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ ہسپتال کے سرجیکل فضلے کو تلف کرنے کا کام ایک باقاعدہ معاہدے کے تحت نجی کمپنی کو سونپا گیا تھا، تاہم ہسپتال میں پیدا ہونے والے سرجیکل فضلے کی مقدار تلفی کی دستیاب استعداد سے کہیں زیادہ تھی۔
ترجمان پمز کا مزید کہنا تھا کہ اس سنگین مسئلے سے آگاہ کرنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے وزارتِ ماحولیات کو باضابطہ خط بھی لکھا گیا تھا، جبکہ اب پورے معاملے کی شفاف چھان بین کے لیے پمز انتظامیہ نے اپنی سطح پر ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
پمز ترجمان کے مطابق انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آئندہ چند روز میں مکمل ہونے کی توقع ہے اور رپورٹ مرتب ہونے کے بعد اسے میڈیا کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ذرائع سے یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ایف آئی اے نے پمز ہسپتال میں مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے طبی فضلہ فروخت کیے جانے کی شکایات پر سرجیکل ویسٹ اسٹور پر چھاپہ مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک
18 November 2026
ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں جمہوری راستہ ہے: طارق فضل چوہدری
18 November 2026
محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات
18 November 2026
وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک
18 November 2026
فضائی آلودگی، لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ کراچی ساتویں نمبر پر
18 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
18 November 2026
امریکہ میں کم عمر بچی کو آن لائن جنسی استحصال کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
18 November 2026
اسلام آباد میں مکان سے بھاری مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت برآمد، مقدمہ درج
18 November 2026