LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں جمہوری راستہ ہے: طارق فضل چوہدری پمز میں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ فراہم کردیا گیا: ترجمان محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک فضائی آلودگی، لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ کراچی ساتویں نمبر پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی امریکہ میں کم عمر بچی کو آن لائن جنسی استحصال کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار اسلام آباد میں مکان سے بھاری مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت برآمد، مقدمہ درج سسٹم ری سیٹ پر یہ سوال اٹھایا، نظام کی تباہی شروع کہاں سے ہوئی؟ بلاول بھٹو نوازشریف اور مریم نواز دو روزہ دورے پر وادیٔ نیلم پہنچ گئے عالمی سب میرین کیبل میں خرابی: پاکستان میں بھی انٹرنیٹ صارفین متاثر سہ فریقی ملاقات سے غیر معمولی توقعات نہیں، مشترکہ اعلامیے پر کام جاری ہے: کریملن پٹرول 133، ڈیزل میں 162 روپے لٹر کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا: اسحاق ڈار دہشتگرد تنظیموں کی پرواہ نہیں کی، کسی سردار سے خوفزدہ نہیں ہوں گے: سرفراز بگٹی

فنکاروں سے متعلق ڈرامیٹک بل کالا قانون ہے: اعجاز شفیع

Web Desk

18 November 2026

اپوزیشن رکن صوبائی اسمبلی اعجاز شفیع نے مجوزہ ڈرامیٹک بل کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس بل کو جلد بازی میں منظور کرنے کے بجائے عوامی رائے اور فنکاروں کی نمائندہ یونینز کی مشاورت کے لیے بھیجا جائے۔ صوبائی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعجاز شفیع نے کہا کہ ملک میں غربت کی شرح 49 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور حکومت غریب فنکاروں پر بھاری جرمانے عائد کرنے اور ان کی رجسٹریشن لازمی قرار دینے کی قانون سازی کر رہی ہے، حالانکہ دیہات میں کام کرنے والے فنکاروں کے پاس رجسٹریشن کے اخراجات برداشت کرنے کے وسائل ہی موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں اور میلوں ٹھیلوں سے وابستہ افراد کی زبان اور ثقافت تبدیل کرنے کی کوشش نہ کی جائے، حکومت نے پہلے ہی پیکا قانون بنا کر بہت کچھ کر لیا ہے اس لیے اب پروگراموں، شادیوں اور میلوں کی رونق بڑھانے والے غریب فنکاروں سے روٹی کا نوالہ نہ چھینا جائے۔ اعجاز شفیع کا مزید کہنا تھا کہ وہ فحاشی کے خلاف قانون سازی کی حمایت کرتے ہیں لیکن موجودہ مجوزہ قانون کی مخالفت کرتے ہیں، لہٰذا قانون سازی سے قبل فنکاروں اور گیلری میں موجود متعلقہ افراد کی رائے ضرور لی جائے۔