LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں جمہوری راستہ ہے: طارق فضل چوہدری پمز میں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ فراہم کردیا گیا: ترجمان محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک فضائی آلودگی، لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ کراچی ساتویں نمبر پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی امریکہ میں کم عمر بچی کو آن لائن جنسی استحصال کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار اسلام آباد میں مکان سے بھاری مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت برآمد، مقدمہ درج سسٹم ری سیٹ پر یہ سوال اٹھایا، نظام کی تباہی شروع کہاں سے ہوئی؟ بلاول بھٹو نوازشریف اور مریم نواز دو روزہ دورے پر وادیٔ نیلم پہنچ گئے عالمی سب میرین کیبل میں خرابی: پاکستان میں بھی انٹرنیٹ صارفین متاثر سہ فریقی ملاقات سے غیر معمولی توقعات نہیں، مشترکہ اعلامیے پر کام جاری ہے: کریملن پٹرول 133، ڈیزل میں 162 روپے لٹر کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا: اسحاق ڈار دہشتگرد تنظیموں کی پرواہ نہیں کی، کسی سردار سے خوفزدہ نہیں ہوں گے: سرفراز بگٹی

پٹرول 133، ڈیزل میں 162 روپے لٹر کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا: اسحاق ڈار

Web Desk

18 November 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 133 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 162 روپے فی لیٹر کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف فراہم کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایران امریکا تنازع کے دوران 3 اپریل 2026 کو ملک میں پیٹرول کی قیمت 458 روپے اور ڈیزل کی قیمت 520 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی، تاہم وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کی پٹرولیم پالیسی اصلاحات اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باعث 18 نومبر کو پیٹرول 325 روپے اور ڈیزل 358 روپے فی لیٹر کی سطح پر آ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل سواروں اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے فیول سبسڈی اسکیم کامیابی سے جاری ہے جس سے مستفید ہونے والے شہریوں کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ حکومت عالمی چیلنجز کے باوجود عام آدمی پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔