عاصم اظہر کی دوبارہ منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں
Web Desk
17 November 2026
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کی ایک نامعلوم خاتون کے ساتھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی دوبارہ منگنی سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان تصاویر میں، جو بظاہر کسی خاندانی تقریب کی معلوم ہوتی ہیں، عاصم اظہر کریم رنگ کے روایتی لباس جبکہ ان کے ہمراہ موجود خاتون ہلکے سبز رنگ کے لباس میں دکھائی دے رہی ہیں، جس پر صارفین کی جانب سے گلوکار کی منگنی سے متعلق سوالات اور مبارک باد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم عاصم اظہر یا ان کی ٹیم کی جانب سے تاحال دوبارہ منگنی کی ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی اور نہ ہی تصویر میں موجود خاتون کی شناخت اور تقریب کی نوعیت واضح ہو سکی ہے، جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان دوبارہ قربتوں کی افواہیں بھی زیرِ گردش رہی ہیں جن کی دونوں فنکاروں نے کبھی تصدیق نہیں کی۔
متعلقہ عنوانات
اداکارہ ایشا نور نے شوبز انڈسڑی چھوڑنے کی وجہ بتا دی
17 November 2026
برطانوی اداکار رسل برینڈ کا خود کو بے گناہ قرار، جیل سے پیغام جاری
17 November 2026
ڈرامہ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ، لیجنڈری اداکار شفیع محمد کو بچھڑے 19 برس بیت گئے
17 November 2026
007 فلم سیریز میں بڑی تبدیلی، رابرٹ پیٹنسن نئے جیمز بانڈ بن گئے
16 November 2026
معروف اداکار عابد چارلی کی طبیعت نازساز، ہسپتال منتقل
16 November 2026
اداکارہ صبا قمر نے دسمبر میں شادی کی خبروں کی تردید کردی
16 November 2026
پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
15 November 2026
موسیقی، رقص، مزاح کا حسین امتزاج: شارجہ بک فیئر میں پریوں کی کہانیاں حقیقت بن گئیں
15 November 2026