007 فلم سیریز میں بڑی تبدیلی، رابرٹ پیٹنسن نئے جیمز بانڈ بن گئے
Web Desk
16 November 2026
برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن کو دنیا کی مشہور ترین جاسوسی فلمی سیریز ‘جیمز بانڈ’ کے مرکزی کردار کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق 007 فلم سیریز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ 40 سالہ رابرٹ پیٹنسن اس مشہور کردار میں نظر آنے والے ساتویں اداکار ہوں گے۔ وہ اس سے قبل اس کردار کو نبھانے والے ڈینیئل کریگ کی جگہ لیں گے جنہوں نے 2021ء میں اس فلمی سلسلے کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق طویل غور و خوض کے بعد تیار کی گئی پانچ اداکاروں کی مختصر فہرست میں رابرٹ پیٹنسن کے علاوہ جوش اوکونر اور کالم ٹرنر کے نام بھی شامل تھے۔ رابرٹ پیٹنسن اب جیمز بانڈ سیریز کی آنے والی 26ویں آفیشل فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جبکہ یہ تاریخی فلمی سیریز اب تک دنیا بھر میں 7 ارب 80 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمائی کر کے سب سے زیادہ کمانے والی فرنچائزز میں پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔
متعلقہ عنوانات
معروف اداکار عابد چارلی کی طبیعت نازساز، ہسپتال منتقل
16 November 2026
اداکارہ صبا قمر نے دسمبر میں شادی کی خبروں کی تردید کردی
16 November 2026
پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
15 November 2026
موسیقی، رقص، مزاح کا حسین امتزاج: شارجہ بک فیئر میں پریوں کی کہانیاں حقیقت بن گئیں
15 November 2026
ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں عربی موسیقی کی دلفریب دھنوں نے شائقین کے دل جیت لیے
15 November 2026
ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں عربی موسیقی کی دلفریب دھنوں نے شائقین کے دل جیت لیے
14 November 2026
معروف اداکارہ موشومی چٹرجی کے شوہر اور فلم پروڈیوسر جیانتا مکھرجی انتقال کرگئے
14 November 2026
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں ہر ثقافت موجود، آرٹس کونسل کراچی گلدستہ بن گیا: آئی جی سندھ
13 November 2026