اداکارہ ایشا نور نے شوبز انڈسڑی چھوڑنے کی وجہ بتا دی
Web Desk
17 November 2026
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشا نور نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر کے مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کے فیصلے کی وجوہات بیان کر دی ہیں۔ ڈرامہ سیریلز ’سیانی‘، ’میری ماں‘، ’تم کون پیا‘ اور ’امید‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے حالیہ گفتگو میں اپنے روحانی سفر سے متعلق بتایا کہ ان کی چھوٹی بہن کے قرآن پاک سیکھنے کے بعد انہوں نے بھی ترجمے کے ساتھ قرآنِ مجید کا مطالعہ شروع کیا، جس کے دوران انہیں یوں محسوس ہوا جیسے اللہ تعالیٰ براہِ راست ان سے مخاطب ہیں اور یہی احساس ان کی زندگی و سوچ میں نمایاں تبدیلی کا باعث بنا۔ ایشا نور کے مطابق زندگی کے ایک مشکل دور میں انہیں ادراک ہوا کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ رہتے ہوئے وہ اپنی خواہش کے مطابق مذہبی زندگی نہیں گزار سکتیں، چنانچہ اللہ تعالیٰ سے رہنمائی کی دعا کے بعد ان کے لیے نئے راستے کھلتے چلے گئے اور اب وہ شوبز کو خیرباد کہنے کے بعد کاروباری میدان میں اپنی ٹریول ایجنسی چلا رہی ہیں جہاں دیگر افراد کو بھی روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
عاصم اظہر کی دوبارہ منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں
17 November 2026
برطانوی اداکار رسل برینڈ کا خود کو بے گناہ قرار، جیل سے پیغام جاری
17 November 2026
ڈرامہ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ، لیجنڈری اداکار شفیع محمد کو بچھڑے 19 برس بیت گئے
17 November 2026
007 فلم سیریز میں بڑی تبدیلی، رابرٹ پیٹنسن نئے جیمز بانڈ بن گئے
16 November 2026
معروف اداکار عابد چارلی کی طبیعت نازساز، ہسپتال منتقل
16 November 2026
اداکارہ صبا قمر نے دسمبر میں شادی کی خبروں کی تردید کردی
16 November 2026
پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں
15 November 2026
موسیقی، رقص، مزاح کا حسین امتزاج: شارجہ بک فیئر میں پریوں کی کہانیاں حقیقت بن گئیں
15 November 2026