معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک
Web Desk
18 November 2026
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں پائیدار معاشی ترقی کے حصول کے لیے معاشی استحکام اور عالمی منڈیوں میں برآمدی مسابقت انتہائی ضروری ہے، جبکہ حقیقی معاشی لچک محض مالیاتی اور زرمبادلہ کے ذخائر جمع کرنے تک محدود نہیں ہے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ درپیش معاشی چیلنجز کا مؤثر مقابلہ کرنے کے لیے مستقل اور قابلِ اعتماد پالیسیوں، لچکدار منڈیوں اور مضبوط اداروں کی بھی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک ملک میں پائیدار معاشی ترقی کے لیے سازگار اور مستحکم ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کہ پائیدار معاشی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں نجی شعبے کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، اس لیے کاروباری برادری اور مالیاتی اداروں کو چاہیے کہ وہ ملک کے معاشی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید زور دیا کہ ملکی معیشت میں بار بار آنے والے اتار چڑھاؤ کے سلسلے کو برآمدات میں اضافے، قومی بچتوں کے فروغ، سرمایہ کاری اور مالیاتی منڈیوں کی وسعت کے ذریعے ہی مستقل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں جمہوری راستہ ہے: طارق فضل چوہدری
18 November 2026
پمز میں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ فراہم کردیا گیا: ترجمان
18 November 2026
محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات
18 November 2026
وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک
18 November 2026
فضائی آلودگی، لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ کراچی ساتویں نمبر پر
18 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
18 November 2026
امریکہ میں کم عمر بچی کو آن لائن جنسی استحصال کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
18 November 2026
اسلام آباد میں مکان سے بھاری مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت برآمد، مقدمہ درج
18 November 2026