فضائی آلودگی، لاہور دنیا بھر میں دوسرے جبکہ کراچی ساتویں نمبر پر
Web Desk
18 November 2026
ملک بھر میں سموگ اور فضائی آلودگی کی شدت برقرار ہے، جس کے باعث دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور 216 ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ روشنیوں کا شہر کراچی 169 اے کیو آئی کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا۔
فضائی معیار مانیٹر کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتحال تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے، جہاں قصور 374 اے کیو آئی کے ساتھ ملک بھر میں پہلے نمبر پر رہا، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 287 ریکارڈ کیا گیا۔
اسی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی فضا مضرِ صحت رہی؛ گوجرانوالہ اور پشاور میں 285، خانیوال میں 268، سرگودھا میں 256، ملتان میں 237، سکردو میں 235، سیالکوٹ میں 221 اور فیصل آباد میں 216 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، ماسک کے استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
متعلقہ عنوانات
معاشی استحکام اور برآمدی مسابقت پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے: گورنر سٹیٹ بینک
18 November 2026
ریفرنڈم کوئی غیر آئینی مطالبہ نہیں جمہوری راستہ ہے: طارق فضل چوہدری
18 November 2026
پمز میں تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کا چھاپہ، ریکارڈ فراہم کردیا گیا: ترجمان
18 November 2026
محمود خان اچکزئی سے راجہ ناصر عباس اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات
18 November 2026
وزارت خارجہ میں گندھارا سٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز، آٹھ ایشیائی ممالک کے وفود شریک
18 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
18 November 2026
امریکہ میں کم عمر بچی کو آن لائن جنسی استحصال کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
18 November 2026
اسلام آباد میں مکان سے بھاری مقدار میں حرام جانوروں کا گوشت برآمد، مقدمہ درج
18 November 2026