گلوکار شفقت امانت علی کا کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Web Desk
18 November 2026
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے خون کے کینسر (ملٹیپل مائیلوما) میں مبتلا ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مشکل ترین دور سے گزرنے اور علاج کے بعد اب وہ صحت یاب ہو چکے ہیں اور رواں ماہ کی 28 تاریخ کو کراچی میں اپنے سروں کا جادو جگائیں گے۔ کراچی میں اپنے آئندہ کانسرٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے گلوکار نے کہا کہ بیماری کی تشخیص ایک انتہائی سنگین معاملہ تھا جس نے انہیں، ان کے خاندان اور دوستوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا اور اسی وجہ سے کانسرٹ کی ریہرسل میں کافی وقت لگا۔ شفقت امانت علی نے مزید بتایا کہ اگرچہ ان کی بون میرو بائیوپسی کی رپورٹ کلیئر آ چکی ہے تاہم انہیں ابھی اسٹیم سیل تھراپی کے مرحلے سے گزرنا ہے، اور آٹو ٹرانسپلانٹ ہونے تک وہ ہفتہ وار بنیادوں پر ہلکی کیموتھراپی کی ادویات لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شفقت امانت علی نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی ’متوا‘، ’تیرے نینا‘، ’بن تیرے‘، ’تیری جھکی نظر‘ اور ’آنکھوں کے ساگر‘ جیسے بے شمار سپر ہٹ گیت گائے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
تھیٹر پر پابندی نہیں بلکہ اصلاحات لا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری کا بل پر دوٹوک جواب
18 November 2026
فنکاروں سے متعلق ڈرامیٹک بل کالا قانون ہے: اعجاز شفیع
18 November 2026
عاصم اظہر کی دوبارہ منگنی کی افواہیں گردش کرنے لگیں
17 November 2026
اداکارہ ایشا نور نے شوبز انڈسڑی چھوڑنے کی وجہ بتا دی
17 November 2026
برطانوی اداکار رسل برینڈ کا خود کو بے گناہ قرار، جیل سے پیغام جاری
17 November 2026
ڈرامہ انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ، لیجنڈری اداکار شفیع محمد کو بچھڑے 19 برس بیت گئے
17 November 2026
007 فلم سیریز میں بڑی تبدیلی، رابرٹ پیٹنسن نئے جیمز بانڈ بن گئے
16 November 2026
معروف اداکار عابد چارلی کی طبیعت نازساز، ہسپتال منتقل
16 November 2026